2025-02-22@10:02:25 GMT
تلاش کی گنتی: 442
«شروع ہوگئی»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور راہگیر خاتون شامل ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 1 راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتلکراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 76 ملین ڈالر کمی کے بعد 16.05 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.37 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.67 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 76 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونتکیلیے طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف ابوخالد کی شہادت کا اعلان کردیا ہے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔ ابو عبیدہ میں اپنے بیان میں محمد الضیف کے نائب مروان عیسیٰ سیمت القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا اعلان بھی کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال جولائی میں محمد الضیف کو نشانہ بنانے کااعلان کیا تھا اور غزہ کے المواسی کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر بڑا فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور 300...
امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ نرسوں کی کمی سے دوچار پاکستان نرسیں کیسے امریکا بھیجے گا؟ پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے کیوں کہ حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر...
ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔ وکیل درخواست گزار ایمان...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی ججوں کا موقف ہے کہ وفاقی کابینہ خفیہ ایجنسیز کو بلا کر خود پوچھے کہ لاپتا افراد کہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ میرا موقف تھا کہ خفیہ ایجنسیز کی کمیٹی ممبران کو اِن کیمرا بریفنگ کیلئے طلب کیا جائے، میرے...
پشاور(صباح نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔
مظفرآبادباغراولاکوٹ(اسپورٹس ڈیسک) آزادکشمیرمیں پی سی بی کی طرف سے ہونے والے کرکٹ ٹرائل میں بدترین دھاندلی ،میرٹ کاجنازہ نکال دیاگیاکارکردگی کی بجائے سفار ،اقربا پروری اورسیاسی بنیادپرامیدواروں کوسلیکٹ کیاگیا پی سی کے ریجنل کوچ خان کے مقررکردہ نمائندے اور مقامی کوآرڈینیٹر ملی بھگت میں شامل ،متاثرین نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ ٹرائل دوبارہ لیے جائیں ورنہ ہم اسلام آبادمیں احتجاج میں مجبورہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے ہونے والے ریجنل ٹرائل میں کارکردگی کی بجائے سفارش چل گئی پی سی بی کی طرف سے مقررہونے والے کوچ ارشداوران کے نمائندہ عتیق الرحمن نے مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کرسفارش اوررشوت کی بنیادپرامیدواروں...
ملتان میں ایل پی جی باؤزر دھماکے میں زخمی مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔ 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوم کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ 2 روز قبل ایل پی جی باؤزر میں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقلی کے دوران دھماکے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔
آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور پہلے 3 تین میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان میچوں کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا۔ اور پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ اس کے بعد...
کراچی: شہرمیں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5ڈگری اضافے سے14.5، اور زیادہ سے زیادہ دوسرے روز29.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہرمیں یخ بستہ ہواؤں کا زورٹوٹنےکے سبب دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ اورسردی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہرکا کم سےکم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی دوسرے روز29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج صبح ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کےاوقات میں شہر کے مختلف مقامات پراوس بھی پڑی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہی،ارلی وارننگ...
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر شدید بیمار ہوگئی ہیں، جنھوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور ان کی تشویش پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں صبا نے لکھا...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی، کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ٹاسک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور عرفان صدیقی کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔
اسلامی تہذیب و تمدن ہو یا ہمارا برصغیر اور پاک و ہند کا تہذیبی ارتقائ، ماں کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ تحریک پاکستان کے ارتقاء و عروج میں علی برادران کی ماں جی کا کردار ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ قیام پاکستان کے بعد، پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر ڈالنے اور آگے بڑھاتے رکھنے میں کئی کاروباری، صنعتی اور پیشہ ور خاندانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایوب خان کے سنہری دور کو بھی ایسے ہی بائیس خاندانوں کی صلاحیتوں اور کاوشوں کا مرہون منت قرار دیا جاتا ہے۔ صنعت کاری کسی بھی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی صوبائی صدرات وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے واپس لے کر ان کے مخالف گروپ کے جنید اکبر خان کو دینے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ اب پارٹی معاملات سے علی امین کو دور کردیا گیا ہے اور ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کی صوبائی صدرات سے ہٹا دیا اور جنید اکبر خان (چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) کو صوبائی صدر بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کو پی پی پی ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور دبئی میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی دعوت پر امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور دبئی میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری خصوصی دعوت پر امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔
آئی سی سی کے سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہیکہ سی ای و جیف آلڈرائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔ آئی سی سی سے قبل...
سوات: مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ کے ایک گھر میں کمرے کے اندر سوئی گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دلہا حالت بے ہوشی میں پایا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق امان کوٹ باچا محلہ میں سگنیچر گرامر پبلک اسکول کے پرنسپل کیپٹن (ر) شیر محمد کے گھر کے ایک کمرے میں سوئی گیس لیکیج کے باعث ان کی نئی نویلی بہو مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق لڑکی کا دلہا ریحان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ ریحان نامی نوجوان کی 12 دن قبل شادی...
کراچی: شوبز انڈسٹری کی سب سے کامیاب جوڑی بن کر راہیں جدا کرنے والے اداکار ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں جذباتی نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ طلاق کے بعد سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ کسی تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات تو نہیں کی مگر کیمرے کی آنکھ نے اُن کے کچھ ایسے مناظر کو قید کیا جس کے بعد مداح افسردہ ہوگئے۔ کیمرے نے سجل علی اور احد رضا میر کو جذباتی انداز میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ریکارڈ...
کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی لیکن عمر زیادہ ہونے کے باعث نوجوان کے گھر والوں نے صاف انکار کردیا کہ یہاں شادی نہیں ہو سکتی۔ یہ سن کر نوجوان گھر سے غائب ہوگیا اور خاتون دربدر ہوگئی۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔ یہ بھی پڑھیں سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہوگا۔ آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔ اس نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنے والے کیمرہ بار کی آئینہ دار ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خوارج کے خودکش حملے کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی رات خوارج نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ اس جھڑپ میں دو خودکش بمباروں سمیت تمام پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان، نائیک طاہر خان اور...
اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوگئی، اپوزیشن گرینڈ الائنس مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد 3:30 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔
پاکستان کے اسٹار بولر شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں فیملی کے ہمراہ کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آئے ہیں اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کے گول گپے اور بن کباب کھلائے جس پر شاہین کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آ کر بہت اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔ بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔ ادھر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔ بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔ مزید پڑھیں:...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں سیکورٹی گارڈ سمیت 8افراد زخمی ہوئے ۔ محمود آباد اعظم ٹاؤن گلی نمبر 09 گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ادھر سائٹ ایریا اے تھانے کی حدود میٹرو ول خیبر گیٹ بلاک فائیو سبزی مارکیٹ ربانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوا۔مقتول کی شناخت 25سالہ فجر ولد بابو اور زخمی کی شناخت 25سالہ عثمان غنی ولد فضل ہارون کے ناموں سے ہوئی ۔نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روز پرانی پھندا...
ملتان/ اسلام آباد (اے پی پی) ملتان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے گیس ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی، پولیس ترجمان کے مطابق اس المناک سانحے کا مقدمہ ڈرائیور سمیت 8 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں درج کردیا گیا اوراس سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلیے دعائے مغفرت، متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق چند افراد ٹینکر سے ری فلنگ کر رہے تھے کہ...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعظم خان عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کیس سے الگ ہوگئے اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل نئے بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کو بھیج دی گئی۔ شعیب شاہین نے کہا کہ دلائل دینے سے پہلے ہم کچھ کہنا چاہ رہے ہیں، آپ پہلے اپنا مائنڈ ڈسکلوز کر چکے ہیں، کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔ جسٹس اعظم خان نے شعیب شاہین کی بات پر ریمارکس دیے کہ ہم نے ایک آرڈر کے خلاف نظرثانی درخواست سنی تھی، ہم نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دیتے ہیں۔...
علامتی فوٹو لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ملتان: ملک بھرمیں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر آکر شور کرتی ہے کہ مہنگائی ختم ہوگئی، لیکن مارکیٹس میں آنے کی زحمت کوئی وزیر نہیں کرتا، ہم غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے، مرغی کھانے کے لیے بھی پورے مہینے کا بجٹ آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیےکہ میڈیا پر مہنگائی کم کرنے...
ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے بے گناہ شخص کی زندگی تباہ ہوگئی۔ باندرا اور ممبئی پولیس کی اعلیٰ تفتیشی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کے دوران اکتیس سالہ آکاش کانوجیا کو مشتبہ ملزم قرار دیا اور اُس کی تصویر جاری کر کے لوگوں سے گرفتاری میں مدد مانگی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے اُسے 18 جنوری کو چھتیس گڑھ پولیس اسٹیشن سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ممبئی سے بلاس پور اپنی ہونے والی اہلیہ سے ملاقات کیلیے جارہا تھا۔ پولیس نے آکاش کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو وہ بے گناہ ثابت ہوا تاہم اس کے بعد اُس کی...
پاکستان کی عدالتوں کے حوالے سے جہاں بہت سے قصے مشہور میں وہیں یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ طاقتور لوگوں کی شراب شہد چرس کسی اور حلال شے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو دنیا سے جانے کے بعد انصاف ملنے کی بھی کئی مثالیں موجود ہیں۔ ایسا ہی ایک نیا واقعہ کراچی میں سامنے آیا ہے جہاں عدالت میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی برآمد کی گئی چرس کھجور میں تبدیل ہوگئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں منشیات کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس سے مبینہ طور پر چرس برآمد ہوئی تھی، تاہم سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ وہ چرس نہیں بلکہ کھجور...
الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز مینسک(آئی پی ایس )بیلا روس کے صدارتی انتخابات میں الیگزینڈر لوکاشینکو کامیابی حاصل کرکے مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا روس کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں الیگزینڈر لوکاشینکو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مسلسل ساتویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے تقریبا 87 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جب کہ دیگر 4 صدارتی امیدواروں، جنہیں الیگزینڈر لوکاشینکو کا ہی حامی کہا جاتا ہے ان میں سے کوئی 5 فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔ بیلا روس کے الیکشن کمیشن کے مطابق...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2767ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 289100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 227209 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کی کمی سے 3395روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12روپے کی کمی سے 2910روپے کی سطح پر آگئی۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بارہا کیے گئے مطالبے پر اوپیک اور روس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم عالمی سطح پر قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 53 سینٹ کمی کے بعد77.97 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ قیمت میں 0.68 فیصد کمی ہے۔ علاوہ ازیں یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 50 سینٹس کی کمی کے بعد 74.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ تقریباً 0.67 فیصد کمی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی...
‘آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی’، شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟ شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن (اگلا سوال)، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات...
نائیجیریا(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے ٹینکر دھماکے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں ہفتے جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔پیر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعظم خان کی سربراہی میں ہوئی، جنہوں نے اس کیس میں پہلے بھی سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ کیس کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔وکیل شعیب شاہین...
کراچی: گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری کرلی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ ضلع کورنگی میں ماہر چور چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ چوری کے واقعے کی سامنے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں کار کاگیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ملزمان باآسانی کار لے کر فرار ہوگئے ۔ شہری عتیق احمد نے کار...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔ پیر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعظم خان کی سربراہی میں ہوئی، جنہوں نے اس کیس میں پہلے بھی سماعت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ کیس کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ جسٹس اعظم خان...
اقصی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی بارہ پروازیں منسوخ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811منسوخ, کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،522منسوخ, کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 504،502منسوخ ہوگئی۔کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہوگئی۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک علاوہ ازیں کراچی سے دامام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241، کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے تاہم آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔روز نامہ امت کے مطابق سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے تاہم آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں...
بہار: بھارتی ریاست بہار کے گاؤں مگھر میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ بندر کے حملے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق پریا کماری نامی طالبہ سرد موسم کے باعث دھوپ میں بیٹھ کر چھت پر پڑھائی کر رہی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ وہاں پہنچ گیا۔ بندروں کو دیکھ کر پریا خوفزدہ ہو گئی اور جلدی میں چھت سے نیچے جانے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایک بندر نے زور سے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ اہلِ خانہ فوری طور پر پریا کو اسپتال لے گئے، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ موت کی وجہ سر، کمر اور...
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔ سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے...
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پینتالیس روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے ابھی تک مشاورتی عمل شروع نہیں ہوسکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنرکام جاری رکھیں گے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ اورممبربلوچستان بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔
حال ہی میں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے سازشی نظریات اور پراسراریت میں لپٹی خفیہ تنظیم ’فری میسنری‘ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے فری میسنری میں داخلہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل لیا۔ جوبائیڈن نے خود اس تنظیم کا حصہ بننے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے البتہ مذکورہ تنظیم نے ان کی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہیں تنظیم کے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں موجود ایک مرکز میں ممبرشپ دیا گیا۔ جوبائیڈن کے اس فیصلے کی کیتھولک چرچ کی جانب سے مخالفت ہوسکتی ہے کیوں کہ یہ چرچ ماضی میں کیتھولک عیسائیوں کو فری میسنری میں شامل ہونے پر فرقے سے نکالتا آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جوبائیڈن کی...
بھارت(نیوز ڈیسک)حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی، بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ...
بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ مفلوج ہوگئی، جب گاؤں والوں نے شور مچایا تو لڑکی ہمت کرکے سیڑھیوں کی طرف بھاگی۔ اس دوران مبینہ طور پر ایک بندر...
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔ گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دلہا اور دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر اسی لباس میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس نے فینز کو چونکا دیا۔ دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ آج ہماری...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) نہروں کی 15 روزہ سالانہ بندش کا وقت گزرنے کے باوجود نہروں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے میرپورخاص سمیت ضلع بھر میں زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی زمین متاثر اور زیر کاشت مختلف فصلیں شدید خطرے سے دوچار ہیں، جبکہ غریب لوگ روزگار چھوڑ کر پانی کی تلاش میں لگ گئے اور زیر زمین مضر صحت پانی کے استعمال سے مختلف امراض میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کی ناقص منصوبہ بندی اور مبینہ کرپشن کے باعث ضلع بھر میں زرعی اور پینے کے پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص...
DARFUR: سوڈان کے دارفر ریجن میں الفشر کے علاقے میں قائم اسپتال میں ڈرون حملے میں مریضوں سمیت 67 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقامی سماجی کارکنوں اور اسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں ہونے والے ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرون حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور 37 افراد اسی وقت جاں بحق ہوگئے تھے اور اب مزید زخمی دم توڑ گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ خطے کے گورنر مینی مناوی نے ایکس پر خون سے لت پت لاشوں کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ڈرون حملے میں خواتین...
فوٹو: فائل ایک روز قبل ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا، اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 770 ڈالر فی اونس ہے۔
— فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دی۔ذرائع اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق چاروں اراکین کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزارتِ قانون نے 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3 سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری بھی رکن تعینات ہوئے ہیں۔
لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار ایکڑ رقبہ اور 15 ہزار املاک جل کر راکھ ہوگئیں۔لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 بلین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے وہیں 12 ہزار ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 ہزار کمپنیوں کو 1 اعشاریہ 2...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کا اب تک 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہے۔ آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر اس کی پہلی وکٹ گرگئی۔ اوپنر میکائیل لوئس بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد مجموعی اسکور میں ایک رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ نئے آنے والے بیٹر عامر جنگو بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 4 رنز بنائے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن حدید میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات انجام دی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رکشا ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشا ڈرائیور سمیت خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چلتے ہوئے ٹریلر میں گھسنے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور تین بچے سوار تھے، زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شیر محمد، اہلیہ 40 سالہ شیرین، دو بیٹے 12 سالہ ابوہریرا، آٹھ سالہ عمر اور بیٹی 10 سالہ طیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت...
پاکستان تحریک انصاف کے کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامرڈوگر، وجہیہ قمر، سرداریوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جنوری 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف چھ ہفتے میں سامنے آگئے، پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی، صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بہتر صحت اور غذائیت کی بدولت دنیا بھر کے مرد خواتین کے نسبت دگنا لمبے اور وزنی ہوگئے، جدید ترین تحقیق نے بڑا انکشاف کردیا. جریدے بائیولوجی لیٹرز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق مرد خواتین کی نسبت دو گنا سے زیادہ لمبے اور بھاری ہو گئے ہیں۔ اٹلی، امریکا اور برطانیہ کے محققین نے 2003 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 69 ممالک میں1 لاکھ سے زائد افراد کے قد اور وزن کے حوالے سے فراہم کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اس تحقیق کو جاری کیا ہے۔ سٹڈی کے دوران ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) کے اعداد و شمار سے بھی استفادہ حاصل کیا گیا. ایچ ڈی آئی انسانی بہبود...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش بھی موجود تھیں، پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام اور وزیر وقار بھی موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چوتھی سندھ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ آٹو میشن کے باعث وزیراعلیٰ اور وائس چانسلرز کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب کو سوچنا ہوگا۔ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ آپ سندھ کی جامعات کیلئے بجٹ دیتے نہیں ہیں آپ کا تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا...
اسلام آباد (آئی این پی )حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے تخمینے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی...
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہوگئے۔ کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئےقرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کے چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق شیشے توڑ کر نکالے گئے ہیں ، قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کیے ہوئے تھے۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنےکا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے...
امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کے والدین اسکول کے باہر پریشان کھڑے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹینیسی کے اسکول کے طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبہ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ،جب کہ ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے...
امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری وامیر ضلع کیماڑی غربی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بلدیاتی حکومت شہر اور ٹاؤنز میں عوامی مسائل حل کرنے میںناکام ہوگئی‘ضلع غربی کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے‘ کارکنان دعوت الی اللہ کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں‘ اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے بھرپورعوامی خدمت میںمصروف ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دفتر ضلع غربی میں ضلع بھر کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کارکنان اللہ سے تعلق کو مضبوط کریںاور عوام کو جماعت اسلامی کی جدوجہد...
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں 3 روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی ۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ، ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے اور میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، میڈیاملکی ترقی اور...
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما لائیو شو میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا اور مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان کے درمیان لڑائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ لائیو شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور تلخ کلامی بڑھنے پر نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔ View this post on Instagram A post shared by Mian Mohammad Nawaz Sharif (@pml.n.official) وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا پی ٹی آئی اور ن لیگی...
راولپنڈی: گرجا روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقتول طعیب محمود بھٹی اور بیٹے وجاہت کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
مودی سرکار ملک بھر میں ہندو انتہا پسندی پر مبنی ہندوتوا پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جس نے سیکولر بھارت کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔ دی وائر کے مطابق 2014 میں مودی کے دور اقتدار کے آغاز ہی سے بھارت کا سماجی اور سیاسی مکالمہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے سے متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کے ہندوتوا اقدامات میں تین طلاق پر پابندی، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت ترمیمی ایکٹ،نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی قانون سازی اور رام جنم بھومی منصوبہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوتوا کے نئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو...
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
انڈونیشیا : تودے گرنے کے باعث زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔ انڈو نیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوا کے شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارش سے شہر کی مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لاپتا افراد کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیا اور سڑک ٹوٹنے کے باعث حادثہ کے مقام پر جانے کے لیے 4 کلومیٹر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں 18جنوری کو ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ۔ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے بعض شدید زخمی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔ افریقا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں رہائشی عمارت کی پارکنگ میں ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اقبال کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق اقبال کو تین روز قبل اغواء کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم رمیز مقتول اقبال کا ہم زلف ہے، ملزم نے ذاتی رنجش کو اغواء برائے تاوان کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول اقبال کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی کے...
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی افواج نے ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ہیلتھ سروسز کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور 35 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )اسرائیلی فوج کے سربراہ ھرتسی ھیلفی نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے فوج کی جانب سے جاری کردہ استعفے کے خط میں لیفٹیننٹ جنرل ھرتسی ھیلفی نے کہا کہ وہ سات اکتوبر کو فوج کی ناکامی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دے رہے ہیں جب اہم کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ کی جنگ کے تمام مقاصد حاصل نہیں ہوئے انہوں نے...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہو گئے، آئی جی پنجاب کے جانب سے لاہور...
ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز انقرہ:ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 جنوری کی صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ترکیہ کے صوبہ بولو میں اسکی ریزورٹ کے ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آگ لگی ۔آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ نے 21 تاریخ کی شام کو بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں 76 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 52 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات...
پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو گرفتار، دوفرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گائوں 14/1Rبرساتی میں تین مسلح ڈاکو شہری اطہر شاہ سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا، برساتی کے نزدیک ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیا، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،جسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوڈاکو رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے 8، 10 اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8 گھنٹے کی پوری فوٹیج کہاں ہے؟ اسے کس نے غائب کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی واقعات اور 26نومبر واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو حکومت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے پر سلمان اکرم راجا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے آٹھ، دس اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8...
ترکیہ : ہوٹل میں آتش زدگی کے باعث بالائی منزل سے دھواں اٹھ رہا ہے انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک ) ترکیہ کے کثیر منزلہ سکی ریزورٹ ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑک اْٹھی تھی ،جس میں 66افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ہوٹل کی چوتھی منزل پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت ہوٹل میں 234 افراد ٹھیرے ہوئے تھے۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے 2افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر 4 مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے، واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد صدیق ولد میرحاتم کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اومومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول محمد صدیق مومن آباد کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلرماسٹرتھا، مقتول کی مومن آباد ٹیلر گلی میں ٹیلر کی دکان تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، مقتول کا اپنے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں پانی کی قلت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک پیج پر آگئے، وفاقی وزیر مصدق ملک نے وضاحت کہا کہ دریائے سندھ پر ڈیم بیراج یا لنک کینال نہیں بن رہی، چولستان پروجیکٹ دریائے ستلج سے وابستہ ہے، شیری رحمان نے کہا کہ تقسیم کی سیاست نہیں چاہتے، معاملہ قائمہ کمیٹی کو نہ بھیجا تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔ ایوان بالا میں ملکی آبی وسائل پر بحث کی گئی، وفاقی وزیر مصدق ملک نے آگاہ کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی بات کی گئی، جبکہ پانی تقسیم کی مانیٹرنگ وفاقی حکومت کے پاس نہیں، بلکہ صوبوں کے پاس ہے، دریائےسندھ پر کوئی ڈیم نہیں بننے...
علامتی فوٹو کراچی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی سے 2 بچے لاپتہ ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا۔ کراچی: گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کو خاتون اور مرد کے لے جانے کا انکشافکراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔ حکام نے کہا کہ فرنٹیئر کالونی کا رہائشی 10 سالہ ایان 17 جنوری کو لاپتہ ہوا، ایان کا ذہنی توازن درست نہیں، گھر سے باہر نکل گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں...
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسیب اللہ خان چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ تین دن کے اندر بیٹنگ پریکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈاکٹروں نے کرکٹر کو بیٹنگ کی اجازت دے دی ہے اور ان کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا۔ یاد رہے کہ حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے گئے تھے۔