رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، جبکہ مسلسل پندرہویں ہفتے بھی چینی کی قیمت میں اضافہ مزید 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوگئی۔
ماہ صیام کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے، برائلر مرغی 30 روپے 64 پیسے اور بیف 6 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا، کیلے کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے فی درجن اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 46 روپے19 پیسے بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء سستی، 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں، حالیہ ہفتے پیازکی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97 پیسے، آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو اور لہسن کی قیمت میں 35 روپے63 پیسے فی کلو کمی آئی ہے۔
ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے، دال ماش 2 روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے، جبکہ انڈے، دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، حنیف عباسی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
اس سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے کی کمی کی گئی، جس سے اسے 258.64 روپے فی لیٹر پر لایا گیا، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی، جو 255.63 روپے فی لیٹر پر طے ہوئی تھی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کمی سے 168.12 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:مٹن کری نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی