بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم ون ڈےکرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔خیال رہےکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں، ون ڈے کرکٹ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تمیم اقبال ہیں جنہوں نے 8 ہزار 357 رنز بنائے ہیں۔وکٹوں کے پیچھے مشفق الرحیم نے بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 299 شکار کیے جن میں 243 کیچ اور 56 اسٹمپ شامل ہیں۔ مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 2 سال قبل ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، انہیں 100 ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا بنگلادیشی کرکٹر بننے کے لیے مزید 6 ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔
آج بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بنگلادیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ
پڑھیں:
خضدار : گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا. دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا. دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔