خیبرپختونخوا: دو مختلف اضلاع میں آپریشنز، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا: دو مختلف اضلاع میں آپریشنز، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے، حوالدار محمد زاہد کا تعلق مالاکنڈ اور سپاہی آفتاب علی کا تعلق چترال سے ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹانک؛ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
ٹانک(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ چیک پوسٹ پرخارجیوں نے حملہ کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑا دیا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان