سولرپینلزکی قیمتیں کم ہوگئیں، خریداروں کے لئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
شاہد سپرا: وفاق کیجانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم سےسولرپینلزکی قیمتیں گرنےلگیں، سولر پینلز کی قیمت میں دو روپے فی واٹ کے حساب سے کمی ہو گئی۔
سولر سسٹم کی تنصیب میں 35 ہزار سے 1لاکھ 75 ہزار روپے قیمت کم ہو گئی،پانچ کلوواٹ کیلئے مارکیٹ میں 5لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔
سات کلوواٹ سسٹم کیلئے 6 لاکھ 25ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی،دس کلوواٹ سسٹم کے لئے 8لاکھ 50ہزار روپے تک قیمت گر گئی،بارہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 9 لاکھ 75 ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔
پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 11لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: روپے قیمت مقرر سسٹم کے لئے
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2984 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت گزشتہ روز 4700 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہچی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
Post Views: 1