Daily Ausaf:
2025-03-13@12:06:38 GMT

غزہ میں فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے فٹبالر حمدان قشطہ بری طرح زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے کیے جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

60ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کیلئے اچھی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج

پڑھیں:

میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع

ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے انجہانی لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی بیماری کے دوران علاج میں غفلت برتنے کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 7 افرد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں میراڈونا کے اہل خانہ اور سابق معالجین سمیت 100 سے زائد گواہان عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

میراڈونا کے علاج میں غلفت کا مظاہرہ کرنے اور ان کی موت پر نیورو سرجن سمیت طبی عملے کے 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی موت سرجن سمیت ڈاکٹر نرسز کو مقدمے کا سامنا

طبی ماہرین کے پینل کا کہنا تھا کہ اگر میراڈونا کو مناسب طبی سہولیات دی جاتیں تو ان کی جان بچ سکتی تھی۔

خیال رہے کہ 80 کی دہائی کے کامیاب ترین فٹبالر، "دی گولڈن بوائے" کے لقب سے مشہور ڈیاگو میراڈونا کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس سے زائد ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گول مشین لیونل میسی نے میراڈونا کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈریبلنگ اور پاسنگ کی منفرد صلاحیت کیلئے مشہور دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا نے کیریئر میں بےشمار کامیابیاں سمیٹیں، میرا ڈونا نے اپنے کیریئر کے دوران ناقابل یقین گول کیے اور لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: میراڈونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپہ

میراڈونا نے ارجنٹینا کو 1986 فٹبال ورلڈکپ کا فاتح بنوایا تھا، عظیم فٹبالر 25 نومبر 2020 کو 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

لیجنڈری فٹبالر کے انتقال کے محض 2 برس بعد تیسری بار فیفا ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس ٹیم کی قیادت عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
  • لاہور میں ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کرایے بحال ہوگئے
  • جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا
  • غزہ میں اسرائیلی بربریت رک نہ سکی، مزید 5 فلسطینی شہید
  • کورنگی: نامعلوم افراد دکان سے 6 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے
  • مجھے غلط نہ سمجھا جائے! جسٹن ٹروڈو الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہوگئے
  • پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور
  • انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی