بنوں(نیوز ڈیسک)تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔

ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔

تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور وہ خودکش حملہ آور تھا۔

ہلاک دہشت گردوں میں ایک اور افغان عتیق اللہ صافی بھی شامل تھا، جو کابل کے علاقے پل چرخی کا رہائشی تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق عتیق اللہ نے عسکری تربیت کالعدم گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کی نگرانی میں حاصل کی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حملےکے بعد کابل کی ایک مسجد میں عتیق اللہ صافی کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔

تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ہلاک دہشت گردکے قریبی رشتہ داروں میں ان کا بھائی فرزاد، عاشق اور شفیق صافی شامل ہیں۔تفتیشی ذرائع کےمطابق بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے مزید حقائق اور نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔

یاد ر ہےکہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان میں را دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک کی بہت مدد کی، پناہ گزینوں کی شکل میں سالہا سال ان کی میزبانی کی، افغانستان کے عوام پاکستان کیساتھ ہیں، لیکن وہاں کی حکومت پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان نے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کی ہوئی ہیں، یہ افغانستان میں تیاری کے بعد دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں را کا ہاتھ ہے، پاکستان میں مختلف گروپس ہیں، ان کے خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو اکٹھا کرنیوالی بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ہے، ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کرر ہی ہے، بھارتی ایجنسی مجرمانہ، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے  فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسایہ ملک کی بہت مدد کی، پناہ گزینوں کی شکل میں سالہا سال ان کی میزبانی کی، افغانستان کے عوام پاکستان کیساتھ ہیں، لیکن وہاں کی حکومت پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان نے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کی ہوئی ہیں، یہ افغانستان میں تیاری کے بعد دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس وقت دہشتگردی ہوئی اس کیساتھ ہی بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، ایسے لگ رہا تھا جیسے انہیں پہلے سے ہی اس واقعے کا پتہ تھا، ہماری ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے بھی پروپیگنڈا شروع کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں میں مسافروں کو بازیاب کرا لیا، تمام مسافروں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، بھارتی میڈیا ٹرین واقعے میں لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن آئے روز ہو رہے ہیں، کوئی گرینڈ آپریشن نہیں ہوتا، فورسز دہشتگردوں کو جہنم واصل کر رہی ہیں، فورسز کے جوان جانوں کے نذرانے بھی پیش کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کیساتھ کھڑے ہونا چاہئے، ان شاء اللہ دہشتگرد جلد نست و نابود ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 خوارج جہنم واصل
  • بنوں کینٹ حملہ میں ہلاک مزید 3 افغان دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • بنوں حملے میں ہلاک مزید 3ہشتگردوں کی شناخت ‘ ٓافغان شہری نکلے 
  • ٹرین حملہ، پاکستان کا افغان سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج
  • مارے گئے دہشتگردوں میں سے پانچ افغانستان کے شہری ثابت ہو گئے
  • بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • خیبرپختونخوا پولیس نے متعدد حملے ناکام بنادیے، جوابی کارروائیوں میں اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان میں را دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ