تیل و گیس کے شعبے سے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تیل و گیس کے شعبےسے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی ہے، چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ راجین ٹو کنویں سے یومیہ 100 بیرل خام تیل نکل رہا ہے، کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوائس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنویں پر الیکٹرک پمپ لگا کر 3774 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ کنواں سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور میں ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کرایے بحال ہوگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اچھی بیوی کی تلاش؛ دانش تیمور نے نوجوانوں کو اہم مشورہ دیدیا
اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔
اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔
دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔
اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔
دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔
میزبان اور اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر آپ اچھے انسان ہیں تو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کو کوئی ایسی بیوی مل جائے جو آپ کو پسند نہ ہو۔
یاد رہے کہ دانش تیمور کی شادی معروف اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ 2014 میں ہوئی تھی اور اس خوبصورت جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔