ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے جبکہ جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر ہرسال کی طرح امسال بھی رنگ و نور اور روحانیت سے بھرپور رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ نشر کی جارہی ہے، پروگرام روزانہ دوپہر کو 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہے ہیں۔

پروگرام میں عوام کی جانب سے کیے جانے والے سوالات بھی بذریعہ کال لیے جاتے ہیں جن کے جواب مولانا آزاد جمیل دیتے ہیں۔

جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونےوالی خصوصی نشریات میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر، سوشل ورکر علی شیخانی نے شرکت کی اورپھیپھڑوں کےعلاوہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں تین سال سے مبتلا بچے کی مدد کا اعلان کیا۔

بیٹے کی بیماری سے پریشان والد کویقین ہےکہ علی شیخانی کی مدد سے بیٹا اپنے پیروں پرکھڑا ہوسکےگا۔

پروگرام میں شیری رضا، جویریہ سعود اور احمد رضا قادری مرحوم عامر لیاقت حسین کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔

اس کے علاؤہ پیارا رمضان میں معصوم بچے بھی حصہ بن رہے ہیں، جن کی روزہ کشائی کی جارہی ہے جبکہ کوئز مقابلے بھی جاری ہیں۔

پروگرام میں پیارا حسن سلوک نیکی سیگمنٹ، پیارا کیسے لگیں سیگمنٹ بھی جاری ہے جس میں ماہر ڈاکٹر حنا انیس اپنی ماہرانہ رائے دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پیارا ذائقہ سیگمنٹ میں شیف سمعیہ شریک ہیں جو اپنے مزیدار کھانوں کی تراکیب ناظرین کو بتارہی ہیں۔

پروگرام میں مہمان کا سیگمنٹ بھی ہے، جس میں شائستہ لودھی، شہزاد شیخ، علی رحمان خان، علی خان اور اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جویریہ سعود پروگرام میں

پڑھیں:

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ٹالنے کی بدنیتی کر رہی ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمراں اپنا سرمایہ پاکستان میں واپس لائیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں: مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ وکیل بہادری سے کیس لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے ماہ رمضان میں اٹھائے گئے حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کارڈ ہولڈرز کو رمضان میں پاکستان چھوڑنے کا حکم اچھا اقدام نہیں ہے۔

طویل عرصے سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکمرانوں کی دلچسپی پر بات کرتے ہوئے نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیےحکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ صحت سندھ کی نااہلی، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا
  • عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں: لیاقت بلوچ
  • سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں لیتھوٹریسی مشین استعمال کیے بغیر ناکارہ
  • پک اپ ٹرک کے پیچھے زرافہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • سعدیہ امام کی بیٹی کے روزہ چھوڑنے کی وجہ جان کر سوشل میڈیا صارفین کنفیوژ
  • ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن، جس میں روحانیت ، صحت اور سب کچھ ہے
  • ’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
  • سعود شکیل پہلے پاکستانی بلے باز جو ٹائم آؤٹ قرار پائے
  • حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے: لیاقت بلوچ