نصیبو لال کی شوہر سے صلح ہوگئی، گلوکارہ نے مقدمہ واپس لینے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ 2025ء ) معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہوگئی، گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز کے مطابق گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہو جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی تاہم اب دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا کچھ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
گزشتہ روز گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر نے تشدد کیا اور گالم گلوچ کی، پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، درخواست گزار کی ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نوید نے گھر آتے ساتھ ہی میرے ساتھ بدزبانی شروع کر دی اور گالم گلوچ کرنے لگا، میں اپنے صحن میں بیٹھی تھی کہ شوہر نے قریب ہی پڑی اینٹ میرے چہرے پر دے ماری، اینٹ لگنے سے میرے چہرے، ناک اور منہ پرشدید چوٹیں آئیں ہیں، اس سے پہلے بھی میرا خاوند مجھے اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پولیس نے کہا تھا کہ گلوکارہ نصیبو لال کی مدعیت میں نوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، اس سلسلے میں پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کرد ی ہے، تاہم بعد ازاں نصیبو لال نے شوہر کے مبینہ تشدد کے بعد طبی معائنہ کروانے سے انکار کردیا اور مقدمے کے اخراج کیلئے تحریری بیان پولیس کو جمع کروا دیا، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا تھا قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گلوکارہ نصیبو لال
پڑھیں:
عائزہ خان کا اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کا انکشاف
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا شو میں عائزہ خان اپنے شوہر معروف اداکار دانش تیمور کے ساتھ شریک تھیں جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی شادی شدہ زندگی کے مالی معاملات پر روشنی ڈالی عائزہ خان نے بتایا کہ دانش تیمور کے مالی معاملات ان کے والد سنبھالتے ہیں اور وہ خود اس معاملے میں کم ہی مداخلت کرتے ہیں انہوں نے کہا شروع میں جب میں کام نہیں کر رہی تھی تو مجھے جیب خرچ کی ضرورت ہوتی تھی اور یہ رقم مجھے دانش کے والد سے ہی ملتی تھی وہی مجھے چیک دیتے تھے اور اگلے مہینے پوچھتے تھے کہ میں نے اس رقم کا کیا کیا اس موقع پر دانش تیمور نے بھی اپنی مالی روایات پر بات کرتے ہوئے کہا الحمدللہ میرے پاس بہت سے چیکس آتے ہیں لیکن آج تک کوئی بھی چیک میرے والد کے ہاتھوں سے گزرے بغیر میرے پاس نہیں آیا میں نے ہمیشہ یہی اصول رکھا ہے کہ جو بھی آمدنی ہو وہ پہلے ابو کے پاس جائے اور میں خود انہیں کہتا ہوں کہ یہ رقم اکاؤنٹ میں جمع کرا دیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد سے کبھی یہ نہیں پوچھتے کہ انہیں کسی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کے والد کو کبھی یہ احساس نہ ہو کہ اگر وہ کام چھوڑ دیں تو ان کے پاس پیسے نہیں ہوں گے دانش تیمور نے کہا میں چاہتا ہوں کہ میرے والد کو ہمیشہ یہ احساس رہے کہ وہ مالی طور پر مضبوط ہیں اور تمام معاملات میں ان کی ہی اتھارٹی ہو یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے میں اپنے بیٹے کی ہر خواہش پوری کر رہا ہوں، جس طرح میرے والد نے ہمیشہ میری ضروریات کا خیال رکھا ہے عائزہ خان اور دانش تیمور کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور مداح ان کی خاندانی اقدار اور مضبوط تعلقات کی خوب تعریف کر رہے ہیں