2025-02-02@10:36:54 GMT
تلاش کی گنتی: 207
«خالہ جان»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے گزشتہ سال پولیس افسران کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے باوجود نئے سال میں بھی جان لیوا ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چھیپا حکام کی جانب جاری اعداد شمار کے مطابق نئے سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری کے 10 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 261 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ جاری اعداد و شمار ک مطابق رواں جنوری میں پورٹ قاسم شوروم...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔(جاری ہے) عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ مستقل حاضری سے معافی کی درخواست پر حکام آئندہ سماعت پر جواب جمع کروائیں۔ عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پرویز الہٰی کے مطابق عائد الزامات میں وہ قصور وار نہیں۔
لاہور: والدین نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی پر گولیاں برسا دیں، جس سے زخمی ہونے والی 20 سالہ شمائلہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس میں شدید زخمی حالت میں 20 سالہ شمائلہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شمائلہ کو اس کے والد فیاض، والد ہ مسرت بی بی اور 2چچاؤں نے منصوبہ بندی کے ساتھ گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنجروال کے سب انسپکٹر انتظار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق والد،والدہ اور...
یہ جون 1946 کی گرم، دوپہر کی بات ہے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت مسٹر ایم اے اصفہانی اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے ملنے کا پیغام آیا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیوں بلایا گیا؟ بہرحال وہ ان کی رہائش گاہ پر فوراً پہنچے۔ بانی پاکستان فوراً ملاقات کے لیے آگئے۔ قائد اعظم نے ان سے انہیں آنے والے پاکستان کے لیے ایک ایئرلائن بنانے کا منصوبہ بنانے کو کہا، کیونکہ اپنی شاندار بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ، مسٹر جناح نے محسوس کرلیا تھا کہ پاکستان کے 2پروں یعنی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی تشکیل کے ساتھ ہی، 1100میل کے فاصلے کے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5K کے رہائشی 7سالہ صارم کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اغواء کی سیکشن364کے تحت درج کیا گیا، مدعی محسن پرویز نے بیان دیا ہے کہ میں جنریٹر مکینک کا کام کرتا ہوں 3 بیٹے ہیں،درمیانہ بیٹا صارم 7تاریخ کو ڈھائی بجے مدرسے کے لئے نکلا تھا،میرا بیٹا 3بجکر40منٹ پر واپس آجاتا ہے،بیٹا 5بجے تک واپس نہیں آیا تو بیوی نے فون پر اطلاع دی،قاری صاحب نے بتایا 3بجکر40منٹ پر چھٹی کرکے جاچکا ہے،میں واپس آرہا تھا تو مسجد کی سیڑھیوں پر صارم...
علامتی فوٹو نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ...