تمام عالمی سازشوں کے باوجود مقاومت مضبوط ہے، زیاد النخالہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
منبر القدس سے اپنے ایک خطاب میں جہاد اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیلنج کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران استقامتی محاذ کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شجاع افراد دشمن کے ساتھ بڑی بے جگری سے لڑے۔ انہوں نے اپنی شہادت کے ذریعے خداوند متعال اور مقاومت کے حامیوں کے ساتھ اپنے قول کو سچا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ قربانیوں کے باوجود خطے میں مزاحمتی گروہوں کا اتحاد و یکجہتی برقرار ہے۔ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر باقی رہے گی۔ ہماری قوم نے ثابت کیا کہ وہ مضبوط ہے اور عالمی سازشوں کے باوجود انہیں شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم القدس کے حوالے سے سالانہ منبر القدس سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر زیاد النخالہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عظیم اور وقار بلند ہے۔ قاتل صیہونی اور ان کے اتحادی ہمارا ارادہ نہیں توڑ سکتے۔ ہم ہر چیلنج کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں۔ آج ہماری ملت و مقاومت تاریخ رقم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
عالمی یوم القدس کی ریلی، ایرانی قوم کے افتخارات میں سے ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم قدس کی ریلی کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے، ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم القدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عالمی یوم القدس کی ریلی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے، ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کر رہی ہے۔