چیچہ وطنی میں 70سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں 70سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی اشرف اقبالنگر کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منیقل کردی ہے۔\378.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
روہت شرما کپتان رہیں گے یا نہیں؟فیصلہ ہوگیا
روہت شرما کپتان رہیں گے یا نہیں؟فیصلہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس)بھارت کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بھارتی سلیکٹرز نے بتا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے کپتان ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ ملا ہے۔روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خدشات کا شکار تھی، روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔