Express News:
2025-03-25@22:30:17 GMT

80 سالہ جوڑے کا شادی کی سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے ہرش اور مرڈو نے حال ہی میں اپنی شادی کی 64 ویں سالگرہ کو انوکھے انداز سے منایا۔

دونوں نے بالآخر شادی کی اصل تقریب کا تجربہ کیا جس سے وہ چھ دہائیوں قبل محروم کردیے گئے تھے کیونکہ انہوں نے بھاگ کر خفیہ شادی کی تھی۔

شادی کی تقریب کے دوران جوڑے کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی شریک تھے جنہوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جوڑے کا سفر 1960 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا، ایک ایسا وقت جب بھارت میں بین ذات کی شادیوں کی بہت حوصلہ شکنی کی جاتی تھی۔

ہرش، ایک جین اور مرڈو ایک برہمن ذات سے تعلق رکھتی تھیں، دونوں اسکول میں ملے اور جلد ہی خطوط کے ذریعے ایک رشتہ قائم کر لیا۔

تاہم جب مرڈو کے گھر والوں کو ان کے تعلقات کا پتہ چلا تو انہوں نے اس کی شدید مخالفت کی۔

سماجی ناراضگی کے باوجود ہرش اور مرڈو نے اپنے خاندانوں کے تعاون کے بغیر ایک ساتھ زندگی گزارنے کیلئے بھاگ گئے اور خفیہ طور پر شادی کرلی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شادی کی

پڑھیں:

پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔

 طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

 انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز
  • گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی
  • پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا
  • حرا مانی کا انوکھا ذائقہ، بریانی میں فروٹ چاٹ ملانے کا انکشاف
  • لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا
  • ویانا میں عیدالفطر 30 مارچ کو منانے کے اعلانات، نماز عید کے اوقات جاری
  • مجھےمیری منزل مل گئی،40 سالہ خاتون نے 80 سالہ بزرگ سےشادی کرلی
  • روزنامہ نوائے وقت کی 85ویں سالگرہ، چیف آپریٹنگ آفیسر کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا
  • روہت شرما کے انداز سے بیٹنگ کرنے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو وائرل