شہر قائد کے علاقے لائٹ ہاؤس کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ نے منگیتر سے جھگڑے کے بعد پھندے میں جھول کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائٹ ہاؤس افتخار مینشن کے قریب فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جبکہ کمرے سے ایک نوٹ بھی ملا۔ جس میں منگیتر سے جھگڑے کا ذکر تھا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر 17 سال اور نام ثمر تھا جو میڈیکل کی طالبہ تھی، لاش کو قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنگلہ دیش میں ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بنگلہ دیش میں ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جس کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ریپ کی جانے والی بچی کی ماں کی طرف سے درج کرائے گئے ایک مقدمے کے مطابق پانچ مارچ کی رات گئے ماگورا شہر میں بچی کا ریپ اس وقت ہوا جب وہ اپنی بڑی بہن کے گھر میں موجود تھی.

(جاری ہے)

مقدمے کے اندراج کے بعد بچی کی بڑی بہن کے 18 سالہ شوہر کو اس کے والدین اور بھائی سمیت گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے رات گئے بچی کی موت کی خبر سنتے ہی مشتعل ہجوم نے اس مکان پر دھاوا بول دیا جہاں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیش آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے مکان کو آگ لگا دی حکومت کے ایک محکمے کے بیان کے مطابق لڑکی جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق ہارٹ اٹیک کے بعد ہلاک ہو گئی.

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ڈاکٹرز نے دو بار اس کی حالت کو مستحکم کرنے کی کامیاب کوشش کی تاہم دل دوبارہ اپنا کام شروع ہونے میں ناکام رہا مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی کی موت کے بعد اس کی والدہ نے کہا کہ میں نے سوچا کہ میری بیٹی بچ جائے گی اور اگر وہ مزید زندہ رہتی تو میں اسے دوبارہ کبھی اکیلے نہ جانے دیتی. لڑکی کی لاش کو فوج کے ہیلی کاپٹر کے زریعے واپس ماگورا لے جایا گیا جہاں علاقہ مکین واقعے کے خلاف شدید احتجاج کر رہے تھے یاد رہے کہ 8مارچ کو ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں تشویشناک حالت میں بچی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اس نے تشویشناک حالت میں چھ دن گزارے .                                                                                                          

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں درخت سے لٹکی لاش برآمد
  • کراچی: آئل لائن سے تیل کی چوری، 8 ملزمان گرفتار
  • کراچی، پولیس چھاپے کے دوران منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
  • کراچی؛ ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
  • 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا لی
  • کراچی کے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر پر قتل کا الزام عائد
  • شام، 5 سالہ عبوری آئین کے مطابق اسلامی فقہ قانون سازی کا منبع قرار
  • گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد
  • بنگلہ دیش میں ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی