لاہور؛ 14 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
لاہور:
باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 14 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق 14 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہیں۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ملیر میں لڑکی کی موت معمہ بن گئی
کراچی کے علاقے ملیر میں لڑکی کی موت معما بن گئی۔
کراچی میں ملیر چمن کالونی لاسی گوٹھ کے قریب گھر سے 15 سال کی لڑکی کی لاش ملی، لاش کی شناخت 15 سال کی نصرت کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افطار کے بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال لے گئے، ڈرپ لگوانے کے بعد گھر واپس لائے، تھوڑی دیر بعد دیکھا تو وہ مردہ حالت میں تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آسکیں گی۔