کراچی: معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان کی خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ بسم اللہ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ رمیز کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ رمیز کے نام سے کی گئی جو کہ کرایے کے گھر میں رہتا تھا اور اس کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رمیز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی نے مالی و معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا لی
لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔
عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
Post Views: 1