لاہور: 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقہ میں 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق زیادتی کے ملزمان کو آرگنائز کرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا، ڈی ایس پی او سی یو نے کہا کہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں نفیس اور شفیق شامل ہیں جبکہ پولیس تیسرے ملزم ارباز کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، ڈی ایس پی ارگنائز کرائم یونٹ نے کہا کہ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔
ڈی آئی جی او سی یو سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو
پڑھیں:
کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش
کراچی:پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔
اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ واقعہ پولیس اہلکاروں کا انفرادی عمل تھا جس پر سندھ پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔