2025-02-04@17:58:28 GMT
تلاش کی گنتی: 125
«والد کے»:
(نئی خبر)
اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدرنے سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے خاندان کے افراد کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خاندان کے افراد جو میرے والد کے جنازے پر ’مہمانوں‘ جیسا طرزِ عمل دکھا رہے تھے ان کے آنے کا شکریہ، لیکن امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا‘۔ واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ ماہ 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کیماڑی میں قتل ہونے والی لڑکی خدیجہ کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے گلشن سکندرآباد میں گھر سے نوبیاہتا لڑکی مقتولہ 18 سالہ خدیجہ کے قتل کا مقدمہ اس کے والد امام بخش کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
یووراج سنگھ کے والد پستول لیکر کپل دیو کو جان سے مارنے ان کے گھر کیوں گئے تھے؟دلچسپ واقعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار سابق کپتان کپل دیو کو جان سے مارنے ان کے گھر پستول لے کر پہنچ گئے تھے۔ یوگراج سنگھ نے 81-1980 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگراج سنگھ نیاپنے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم سے ڈراپ کرنے پر وہ کپل دیو کے...
بالی ووڈ کی اداکارہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کی زندگی کا ایک بڑا راز فاش کردیا ہے۔ بھارت کی مقبول اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی بے پناہ کامیابیوں کے بعد خبروں میں ہیں اور خبریں ہیں کہ جلد ہی مداحوں کو استری 3 بھی دیکھنے کو ملے گی۔ اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ مداح ان کی ڈیٹنگ لائف کے بار میں مزید جاننے کےلیے بے تاب ہیں۔ شردھا کپور اور اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے...
کویت سٹی (نیوز ڈیسک)کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کیلئے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا۔ شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے،اگرچہ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کیلئے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کیلئے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مدت کے دوران، تمام سرکاری محکمے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلوں میں تاخیر کرتے ہیں، فیصلے لکھنے ہوتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کی اطلاع ہمیں یہی تھی کہ فیصلہ دیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہیں بتایا گیا تھا کہ 9 بجے آ جائیں، انہوں نے کہا کہ جب میرے وکلاء آجائیں گے تو میں پیش ہو جاؤں گا۔ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا: سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے...
راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد نے فائرنگ کرکے اپنے والد رشید کو قتل کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک مرتبہ اپنے والد کی انٹری کے بعد کے منصوبوں کی تفصیلات بتا دیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے صدارتی محل میں اپنے والد کی مدد کرنے سے متعلق بات چیت کی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ایوانکا ٹرمپ نے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ بھی ایوانکا ٹرمپ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی...
مذہبی رہنما تعلیم کے اسلامی اصولوں کو اجاگر کرنے اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا فریضہ کماحقہ ادا کریں۔اس امر کا اعلان دو روزہ عالمی اسکول گرلز کانفرنس کے اختتام پر ’اعلانِ اسلام آباد‘ کے نام سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا اور تعلیمی مواقع پیدا کرنا تھا۔ مسلم دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج تعلیم نسواں کے حوالے سے اختیار کیے ہوئے نامناسب رویے ہیں، بدقسمتی سے بعض مسلم معاشروں میں پہلے تو لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے پر نافذ کی جانے والی خود ساختہ پابندیاں ہیں جن کا اگرچہ اسلامی تعلیمات سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے،...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناہےکہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔ الخدمت بنو قابل پروگرام 4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوا،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، دونوں گراؤنڈ ٹیسٹ شرکاء سے بھر گئے،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر فریقین جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس یں درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا۔ سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے۔ ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی ماضی کی بے ضابطگیوں...
شہر قائد میں اہم مقامات پرراتوں رات بانی متحدہ کے بینرز آویزاں ہونے اور بعد میں انہیں جلائے جانے کے واقعات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، کیا بانی متحدہ کو دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں اور تحریر اور تقریر سے پابندی ہٹنے والی ہے ؟ یہ سوال کراچی کے مختلف سیاسی حلقوں میں تواتر سے کیا جارہاہے ۔ بینرز لگائے اور جلائے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی ، ملیر، عزیز آباد، لیاقت آباد ، سرجانی اور ناظم آباد میں بانی متحدہ کے حق میں راتوں رات وال چاکنگ کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیوایم لندن اسی ماہ کراچی میں کسی مقام پر عوامی جلسے کا پروگرام مرتب کررہی ہے ،جس کے لئے...
کراچی : شہر قائد میں اہم مقامات پرراتوں رات بانی متحدہ کے بینرز آویزاں ہونے اور بعد میں انہیں جلائے جانے کے واقعات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، کیا بانی متحدہ کو دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں اور تحریر اور تقریر سے پابندی ہٹنے والی ہے ؟ یہ سوال کراچی کے مختلف سیاسی حلقوں میں تواتر سے کیا جارہاہے ۔ زرائع کے مطابق بینرز لگائے اور جلائے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی ، ملیر، عزیز آباد، لیاقت آباد ، سرجانی اور ناظم آباد میں بانی متحدہ کے حق میں راتوں رات وال چاکنگ کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیوایم لندن اسی ماہ کراچی میں کسی مقام پر عوامی جلسے کا پروگرام مرتب...
پاکستانی فوک میوزک کو دنیا میں نمایاں پہچان دلانے والے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی فن موسیقی کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے صاحبزادے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری دے دی ہے۔ حال ہی امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ گانوں کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے وہ پاکستان آئے ہیں۔ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی ، اردو اور سرائیکی زبان میں ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو ماضی اور حال کا شاندار امتزاج ہوں گے، سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا...
پشاور(نیوز ڈیسک)بگن واقعے میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں الشفاء اسپتال اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زخمی ڈپٹی کمشنر کے بیٹے سکندر محسود نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا سی ایم ایچ پشاور میں بہتر علاج معالجہ ہوا ہے، اسلام آباد میں ہمیں علاج میں مزید سہولت ہوگی۔ سکندر محسود نے کہا کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومت اور پاک فوج کے مشکور ہیں کہ میرے والد کا مکمل خیال رکھا۔ خیال رہے کہ کرم میں سابق ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود چار جنوری کو شرپسندوں کی فائرنگ زخمی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔ لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں، ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔ نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔ دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔ تقریب...
کراچی: باپ کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عدالت میں دو بچوں نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں والد کے رویے کے باعث اولاد نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ بچوں نے عدالت میں بیان دیا کہ والد کا رویہ ظالمانہ رہا ہے، وہ ان سے بے رحمانہ سلوک اختیار کریں گے۔ لہٰذا وہ والد کے ساتھ نہیں جانا چاہتے۔ عدالت نے انکار کے بعد بچوں کو شیلٹر ہوم واپس بھیجتے ہوئے سماعت 29جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ وکیلِ درخواست گزار کے مطابق 14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا،...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال غیر متعلقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے7 سالہ صارم کا 2 دن بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔پولیس نے یہ بھی بتا یا تھا کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ لاپتہ بچے کی معلومات دیں گے۔ مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ہنجروال کی 19 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔لڑکی کے باپ فیاض اور چچا امتیاز نے اس رنجش پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔
پیسوں کے بدلے بچیوں کی شادیاں: وفاقی محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا
اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔ سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی۔ ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالی میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔
لاہور: والدین نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی پر گولیاں برسا دیں، جس سے زخمی ہونے والی 20 سالہ شمائلہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس میں شدید زخمی حالت میں 20 سالہ شمائلہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شمائلہ کو اس کے والد فیاض، والد ہ مسرت بی بی اور 2چچاؤں نے منصوبہ بندی کے ساتھ گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنجروال کے سب انسپکٹر انتظار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق والد،والدہ اور...
آج ہمارا موضوعِ سخن ’’تربیت ِ اولاد‘‘ ہے۔ اگر والدین اپنی اولاد کی تربیت پر خاص طور پر توجّہ دیں تو یقیناً بگاڑ کے بہت سے دوسرے اسباب من جملہ وراثت، حرام لقمے وغیرہ کا اِزالہ کیا جاسکتا ہے۔ گویا والدین اگر اپنے بچے کو شکمِ مادر میں حرام لقمے سے نہ بچا سکے ہَوں اور اُنھیں وراثت میں بُرائیوں کے منتقل ہونے کا خدشہ ہو تو اب بھی اگر توجّہ کریں تو اپنے بچّے کی زندگی کا رُخ سعادت مندی کی طرف موڑ سکتے ہیں، یعنی اب انھیں مناسب ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ اب انھیں غلط دوست اور بد اَخلاق ساتھی سے بچانا ہوگا، اب انھیں بے دِین معلّم اور اُستاد سے محفوظ رکھنا پڑے گا۔ جس طرح بھوک...
بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...