Islam Times:
2025-03-09@19:45:22 GMT

میانمار میں بیٹے کے لاپتہ ہونے پر کشمیری خاندان غمزدہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

میانمار میں بیٹے کے لاپتہ ہونے پر کشمیری خاندان غمزدہ

والد غلام رسول بھٹ نے بتایا کہ اسکی بیٹے کیساتھ ہر دو دن میں ایک بار فون پر بات ہوتی تھی۔ پہلے فیضان ٹھیک تھا لیکن ایک ماہ بعد وہ گھر واپس آنے کیلئے کوشاں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سرینگر کے ایک چھوٹے سے کمرے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ یاسمینہ انتہائی غمگین حالت میں دکھائی دے رہی ہے جبکہ ان کی آنکھوں سے آنسوؤں رواں ہیں۔ یاسمینہ کا 28 سالہ بیٹا فیضان رسول بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک سفر کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ فیضان نے بہتر مستقبل کی تلاش میں گذشتہ ماہ بیرون ملک روانہ ہوا تھا، لیکن اب وہ لاپتہ ہے، اس کا فون بھی بند ہے۔ فیضان کے والد غلام رسول بھٹ، جو جموں و کشمیر کے محکمہ باغبانی کے ریٹائرڈ ملازم ہیں، اس بات کی امید کررہے ہیں کہ ان کا بیٹا صحیح سلامت واپس لوٹ آئے گا۔ بنکاک روانہ ہونے سے قبل فیضان اپنے ایک اور دوست فیضان مکرو کے ساتھ سرینگر سے بذریعہ فلائیٹ دہلی روانہ ہوا۔ وہاں سے ان کے سفر نے ایک غیر متوقع اور خطرناک موڑ لیا، جو انہیں میانمار کی طرف لے گیا۔ والد غلام رسول بھٹ نے بتایا کہ وہ اس دوران مسلسل اپنے بیٹے سے رابطے میں رہے۔ ہر دو دن میں ایک بار فون پر بات ہوتی تھی۔ پہلے فیضان ٹھیک تھا لیکن ایک ماہ بعد وہ گھر واپس آنے کے لئے کوشاں تھا۔

فیضان نے اپنے والد کو بتایا تھا کہ اسے دیگر افراد کے ساتھ قید میں رکھا گیا۔ وہیں فیضان کے دوست مکرو نے بھی وطن واپسی کی خواہش ظاہر کی۔ اس دوران مکرو کے والد اپنے کزن کے ساتھ فیضان کے والد سے ملاقات کی اور بتایا کہ ان کا بیٹا بیمار ہے اور گھر واپس آنا چاہتا ہے۔ لیکن کمپنی معاوضے کے طور پر 4.

5 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم کچھ روز بعد مکرو کے والد نے پیسوں کا انتظام کرلیا اور بیٹے کو واپس کشمیر بلالیا۔ غلام رسول نے مزید بتایا کہ فیضان سے گذشتہ 16 دنوں سے بات نہیں ہوئی۔ اہل خانہ نے صفا کدل پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی، جس کے بعد ایس ایچ او نے مکرو کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس اسٹیشن طلب کر لیا اور کمپنی کے کسی ذمہ دار سے بات کرنے کو کہا تاکہ فیضان کی خیریت دریافت کی جاسکے۔ تاہم ایک شخص سے بات ہوئی جس نے اطلاع دی کہ میانمار فوج نے علاقے میں چھاپہ مارا اور فیضان سمیت 28 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ جموں و کشمیر کے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایک سینیئر پولیس اہلکار نے کہا کہ معاملہ حساس ہے، اس لئے تفصیلات کا انکشاف کرنا مناسب نہیں ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام رسول بتایا کہ کے والد

پڑھیں:

5 لاپتہ افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب

  ---فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر عدالت نے متعلقہ حکام کی جانب سے 5 افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب کر لیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

 ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور فوکل پرسن پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ طلبا کی گمشدگی سے متعلق رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت کر دی۔

سماعت کے دوران ایک خاتون عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ ان کے داماد کو باڑہ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

 قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان؛ کمسن بچی کے ونی پر والد کی خودکشی، نامزد ملزمان میں سے دو گرفتار
  • شعیب ملک کا بیٹا اذہان والد کو کیا کہہ کر پکارتا ہے؟
  •  گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق  
  • ایک بار پھر پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں سمندر کی لہروں کی نذر، 186 افراد لاپتہ
  • جبوتی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 2 ہلاک، 186 افراد لاپتہ
  • وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین کو قلمدان تفویض
  • 5 لاپتہ افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب
  • جبری لاپتہ علماء کا سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال
  • عظمت و وقار نسواں کا استعارہ حضرت فاطمہ زہرا   ؓ