لاہور: معذور بچوں کے والد نے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
لاہور میں سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک شخص نے گولی مار کر خود کشی کرلی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کرنے والا ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
پولیس کے مطابق حسنین نامی شخص نے سحری کے بعد خود کو کمرے میں بند کیا اور گولی مار لی۔
حسنین کمالیہ کا رہائشی تھا ،ایک بیٹا ڈیڑھ سال پہلے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دو بچے معذور ہیں، اسی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: موٹر وے پر ملے 2 گمشدہ بچے والدین کے حوالے
— فائل فوٹولاہور موٹر وے پولیس نے موٹر وے سے ملنے والے 3 اور 4 سال کے گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 سالہ سدرہ اور 3 سالہ علی گھر سے ٹافیاں لینے نکلے اور بھٹک کر موٹر وے پہنچ گئے۔
کراچی ساؤتھ زون پولیس نے قیوم آباد سے گمشدہ تین...
موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں بچے روتے ہوئے شیخوپورہ کے نزدیک موٹر وے پر ملے تاہم قریبی مساجد میں اعلانات اور مقامی لوگوں سے رابطے کے بعد بچوں کے والدین کو تلاش کر لیا گیا۔
تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔