کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے درد سربن گیا، کبھی بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کرتا رہا تو کبھی پولیس کو للکارتا رہا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے دردسربن گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں اہلکاروں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکرلیا اور بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کر کے تھانہ سر پراٹھا لیا۔

(جاری ہے)

ملزم ارمغان کا والد پولیس کو متضاد بیان دے کر الجھانے کی کوشش بھی کررہا ہے، اس سے پہلے وکیلوں اور صحافیوں کے ساتھ بھی الجھتا رہا ہے۔بعد ازاں ارمغان کیوالد نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر معافی مانگ لی اور کہا میڈیا سچائی دیکھا رہا تھا لیکن مجھے اپنا بیٹا نظر آرہا تھا، میری وجہ سیاگرکسی صحافی کی دل آزاری ہوئی تومعافی چاہتا ہوں۔یاد رہے پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے دو سو گرام آئس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارمغان کا والد والد کامران کے بعد

پڑھیں:

مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی گرفتار

Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل، ملزم ارمغان کا والد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ملزم ارمغان کے والد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ پولیس نے بتادیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا
  • مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا
  • مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی گرفتار
  • مصطفیٰ عامر کیس؛ ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ