چونیاں: پارک سے 10ویں جماعت کے طالبعلم کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
چونیاں میں پارک سے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کیے گئے طالب علم کے والد نے بتایا کہ 2 نامعلوم نوجوان رات 11 بجے گھر سے بیٹے کو لے کر گئے تھے۔
والد نے موقف اختیار کیا کہ صبح اطلاع ملی کہ بیٹے کی لاش پارک میں پڑی ہے، خودکشی کا ڈرامہ رچانے کےلیے بیٹے کے ہاتھ میں پستول تھمایا گیا۔
قتل کیے گئے نوجوان کے والد نے پولیس اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکہ، عدالت نے فلسطینی طالبعلم کی ملک بدری روک دی
محمود خلیل کی گرفتاری اور ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بدھ کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں ہوگی۔ محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد نیویارک میں سیکڑوں افراد نے ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جج نے فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری پر روک لگا دی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق محمود خلیل کو ہفتے کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گرفتار کیا تھا، جس پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جج جیسی ایم فرمین نے فیصلہ دیا کہ عدالت کا دائرہ اختیار برقرار رکھنے کے لیے خلیل کو امریکا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ محمود خلیل کی گرفتاری اور ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بدھ کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں ہوگی۔ محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد نیویارک میں سیکڑوں افراد نے ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔
فیڈرل پلازا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ”فری، فری فلسطین“ کے نعرے لگائے اور امریکی حکومت کے سیاسی دباؤ کے تحت فلسطینی حامیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی سول لبرٹیز یونین آف نیویارک نے کہا کہ سیاسی مؤقف کی بنیاد پر کسی کو سزا دینا یا جلا وطن کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ محمود خلیل کے وکیل، ایمی گریر نے ان کی گرفتاری کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور عدالت میں ان کی فوری رہائی کی درخواست دائر کر دی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم محمود خلیل کی گرفتاری نے امریکا میں فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔