بھارت؛ بیوی کے تشدد سے تنگ آکر فلم کے کیمرامین نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
بھارت میں تیلگو سنیما کے کیمرا مین محمد نواز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نواز کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بہو سویتا ریڈی کے پُرتشدد رویے کے باعث بیٹے نے خودکشی کی ہے۔
محمد نواز کی سویتا ریڈی سے شادی 2020 میں ہوئی تھی وہ اپنی بیوی کی جھگڑالو طبیعت اور جارحانہ مزاج کے باعث پریشان رہتا تھا۔
محمد نواز کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ میرے بیٹے سے جائیداد میں حصہ مانگنے کے لیے دباؤ ڈالتی اور بات نہ ماننے پر کئی روز تک کھانا نہیں دیتی تھی۔
جوڑے کے جھگڑے متعدد بار تھانے تک بھی پہنچے تھے اور وہاں کونسلنگ کی تمام کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئی تھی۔
خودکشی سے قبل بھی جوڑے میں جھگڑا ہوا تھا اور محمد نواز نے اپنی والدہ کو فون کرکے بتایا کہ سویتا مجھے مار دے گی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری میں عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد نواز
پڑھیں:
کراچی؛ سروس اسٹیشن میں جھگڑا، شاگرد نے استاد کو قتل کردیا
کراچی:بلدیہ میں سروس اسٹیشن کے اندر شاگرد نے جھگڑے کے دوران استاد کو دھکا دے دیا جو آہنی گرل سے سر ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور مقتول کی شناخت 51 سالہ محمد جنید ظہور کے نام سے کی گئی جو کہ سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جنید اور اس کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور اس دوران محمد صالح نے مبینہ طور پر جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین پر گر گیا اس دوران وہاں موجود آہنی گرل سے اس کا سر ٹکرانے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ محمد جنید کو زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول بلدیہ 11 نمبر کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس نے ملزم محمد صالح کو گرفتار کرلیا ہے۔
بعدازاں مقتول کی لاش نجی اسپتال سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس گرفتار ملزم سے واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔