Daily Ausaf:
2025-03-12@19:04:55 GMT

والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں 28 سالہ لڑکی نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کردی جب اسے پتا چلا کہ منگیتر نے والدہ کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر گھر خریدا ہے۔

ریڈٹ پر دلہن نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے منگیتر پانچ سال سے ساتھ ہیں اور 2025 کے موسم خزاں میں شادی کے منتظر تھے، اس کے پاس بچت کرنے اور اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے۔

دلہن نے لکھا کہ ’ہم اس موسم خزاں میں شادی کی منصوبہ بندی کرررہے تھے اور سالوں سے اپنے مستقبل جیسے بچوں، مالی معاملات اور ایک ساتھ گھر خریدنے کے بارے میں بات کررہے تھے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ اس کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ پہلے ہی ایک گھر خرید لیا ہے تو وہ حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ منگیتر نے مجھے بتانا بھی مناسب نہیں سمجھا کہ وہ ماں کے ساتھ گھر ڈھونڈ رہا ہے تو اب ہمارے ساتھ مل کر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے وہ مالی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

دلہن کے مطابق جب اس نے پوچھا کہ اس سب میں، میں کہاں ہوں تو وہ چلا گیا اور بعد میں جواز پیش کیا کہ اس نے یہ سب اپنی والدہ کے لیے کیا ہے۔

خاتون نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرسکتی جو یہ سمجھتا ہے کہ یہ نارمل ہے اس لیے میں نے شادی کو منسوخ کرنا ہی بہتر سمجھا۔

دلہن کی پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور متعدد صارفین نے دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا منگیتر کی طرف سے دھوکا دہی کا احساس مکمل طور پر جائز ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ اگر وہ اپنی ماں کو سب سے پہلے رکھتا ہے یا آپ کے بغیر اس طرح کے اہم فیصلے کرتا ہے تو اس سے بہت زیادہ تنازعات پیدا ہوں گے، ماں کے ساتھ گھر خریدنے کا مطلب ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کچھ عرصے تک گھر نہیں خرید سکتا۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ساتھ گھر والدہ کے کے ساتھ

پڑھیں:

کینیڈا؛ سبکدوش وزیراعظم پارلیمان سے اپنی کرسی اُٹھاکر کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب ان کی جماعت نے نیا حکمراں چُن لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی پارلیمان میں الوداعی اجلاس جاری ہے جس میں سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک جذباتی خطاب بھی کیا۔

اس اجلاس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں اپنے زیر استعمال رہنے والی کرسی اُٹھائے ہوئے جا رہے ہیں۔

یہ تصویر دراصل اس بات کی علامت ہے کہ اب جسٹن ٹروڈو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان نہیں رہے ہیں۔

سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یہ کرسی پارلیمنٹ سے اپنے گھر لے گئے ہیں اور اب وہ ان کی ملکیت بن چکی ہے۔

دراصل کینیڈا میں یہ روایت موجود ہے کہ ارکان پارلیمان مستعفی یا مدت پوری ہونے کے بعد اپنی کرسی کی قیمت ادا کرکے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔  

سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی 9 سال وزیرِ اعظم رہے اور اسی کرسی کو استعمال کرتے رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بغیر شرٹ کے ویڈیو کیوں پوسٹ کی؟ فیصل رحمان کا مؤقف آگیا
  • وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”
  • عمر اکمل اپنے بیٹے کو پاکستان  کے لیے کرکٹ کیوں نہیں کھیلنے دیں گے؟
  • محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟
  • کینیڈا؛ سبکدوش وزیراعظم پارلیمان سے اپنی کرسی اُٹھاکر کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
  • مفتی قوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، پھر شادی کی پیشکش کردی
  • چیمپیئنز ٹرافی کی فائنل تقریب میں پاکستان کو کیوں نظرانداز کیا گیا، آئی سی سی نے وضاحت کردی
  • عامر خان نے اپنی محبت ثابت کرنے کیلیے کس کو خون سے خط لکھا تھا؟