ارمغان کے والد نے گرفتاری کے بعد جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے اپنے جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ارمغان کے والد کا گرفتاری کے بعد ویڈیو بیان منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اپنے رویئے کی معافی مانگی ہے۔
ویڈیو بیان میں کامران قریشی کا کہنا تھا کہ میں والد ہوں اس لیے اپنے بیٹے کی پیچھے بھاگ رہا تھا، میڈیا والے اپنے طریقے سے کوریج کر رہے تھے اور میں اس واقعہ کو اپنے طریقے سے دیکھ رہا تھا اس تمام صورتحال میں اگر مجھ سے کسی میڈیا پرسن کی دل ازاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔
https://www.facebook.com/FahadBaloch2017/videos/1829612064481589/?rdid=SXRjXrcijDD0QNir&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1E8cdw3EeB%2F
اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا والے مجھے معاف کردیں ، ایک باپ بن کر سوچیں کہ مجھے اپنا بیٹا نظر آرہا تھا جبکہ میڈیا سچائی دکھا رہا تھا اس لیے میڈیا والے مجھے معاف کردیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہا تھا
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس: ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپا مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔