پولیس پر حملے میں استعمال اسلحہ ارمغان کے والد نے خریدا تھا: ڈی آئی جی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی آئی اے کا مؤقف سامنے آ گیا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ ملزم کامران قریشی سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، پولیس پر حملے میں استعمال اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔
مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے، گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی مقدس حیدر نے کہا ہے کہ اسلحہ خریدتے وقت کی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں، متعدد ویڈیوز ملزم کے موبائل فون سے ملی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ارمغان کی گرفتاری کے وقت مقابلے کے درج مقدمے میں کامران قریشی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے، ارمغان نے چھاپے کے دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران قریشی ڈی آئی جی
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی گرفتار
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan