2025-01-22@00:25:29 GMT
تلاش کی گنتی: 126
«لاہور کا میرٹ»:
(نئی خبر)
لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراضات عاید کردیے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عاید کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست...
لاہور( نمائندہ جسارت) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، حامد خان گروپ کے مبشر رحمان لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں مبشر رحمن نے 2 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار عرفان حیات باجوہ 2 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میان فیض ایک ہزار 807 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔سینئر نائب صدر کی نشست پر میاں شرجیل 4 ہزار 476 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔اس کے علاوہ جنرل...
لاہور: دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلہ دیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہاں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔...
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، حامد خان گروپ کے مبشر رحمان لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں مبشر رحمان نے 2 ہزار 400 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار عرفان حیات باجوہ 2 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میان فیض ایک ہزار 807 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر میاں شرجیل 4 ہزار 476 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ اس کے...
پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے ویزا شرائط اور قوانین تبدیل کرتے ہوئے ان میں جتنا ممکن ہو سکا ہے نرمی کر دی ہے، اب پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزا آن لائن بھی دستیاب ہو گا۔ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے پاکستان کے لیے سفیر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی ثقافت کسی تعارف کا محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد اقبال خان نے پیش کش کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ملک میں یوٹیوب چینلز بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کر کے ویوز اور آمدنی کمائی جا رہی ہے، جبکہ ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی ویڈیو بغیر کسی لائسنس کے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کا رجحان عام ہو چکا...
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں،بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں: سفیر
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں،بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں: سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے...
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے طاہر جمال کی درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 2020 میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی۔ اس آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹروے پر شجرکاری کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے اور ملتان کو گرین سٹی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر عدالت نے حکم دیا کہ ملتان کو موٹروے...
لاہور: بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ 2سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔ ہائیکورٹ 8مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ واضح رہے کہ...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ خیال رہے کہ لاہور کی...
لاہور کی رہائشی مریم گھر میں کیک بنا کر آن لائن فروخت کرنے لگی، کیک بنانے کا شوق کاروبار کیسے بنا؟ جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں شوق کاروبار کیک لاہور لڑکی وی نیوز
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
لاہور (آن لائن)ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی حد تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعہ کو لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51سیالکوٹ سے کامیاب (ن) لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا...
لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی...
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔(جاری ہے) عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ مستقل حاضری سے معافی کی درخواست پر حکام آئندہ سماعت پر جواب جمع کروائیں۔ عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پرویز الہٰی کے مطابق عائد الزامات میں وہ قصور وار نہیں۔
شاہد سپرا:شہر میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حتمی فیصلہ، تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں24گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی،شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت پر پاسپورٹ دفتر کھولے جائیں گے،پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کے لئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم ہوں گے۔نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا، سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ مسائل کے حل...
لاہور: سرکاری ملازمین کام چھوڑ کر سول سیکرٹریٹ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں
وقاص احمد: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3 ، ایم 11ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے ۔موٹروے ایم 2 بھی لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ، اورموٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی موٹروےکومسافروں کی حفاظت کیلئےبندکیاگیاہے،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،تیزرفتاری سےگریز،اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں،دوران سفرگاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں، مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔