شہر لاہور میں برائلرمرغی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، حکومت اور انتظامیہ خاموش
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، سرکاری ریٹ لسٹ میں سرکاری قیمت کا خانہ بھی ختم کردیا گیااور سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرزندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت411روپے موجود ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پرمستحکم رہی ۔ سرکاری نرخنامے میں برائلر گو شت کی قیمت جاری نہ ہونے سے دکاندارمافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔جس وجہ سے ہر دوکان دار اپنی مرضی سے گوشت بیچ رہا ہےجس وجہ سے اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت مختلف قیمت وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر گوشت750 سے 800روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔ دوکان دار مافیا کی من مانیوں پر حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا اور نرخوں میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی۔
تاہم نوٹیفیکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی۔
مزید پڑھیے: صارفین کے لیے خوشخبری:بجلی سستی ہوگئی،نوٹیفیکیشن جاری
یاد ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا آسان نہ تھا، نواز شریف
صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ان کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمیت 40 روپے 60 پیسے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی سستی بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن بجلی کی قیمت میں کمی نیپرا