صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کا سالانہ عرس ،12 اپریل کو تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 16ویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کی مناسبت سے سالانہ تہوار میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔میلہ چراغاں، جسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، لاہور کی سب سے اہم ثقافتی اور روحانی تقریبات میں سے ایک ہے۔
ہر سال حضرت شاہ حسین کے مزار پر منعقد ہونے والے اس میلے میں پورے خطے سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور اس میں صوفی موسیقی، شاعری کی تلاوت، اور پنجابی بزرگ کے احترام میں روایتی رسومات پیش کی جاتی ہیں۔یہ تقریب لاہور کے تاریخی شالامار باغ کے قریب ان کے مزار پر منعقد ہوتی ہے، جہاں ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں اور یہ میلہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے۔
پی ایس ایل 2025، سکیورٹی پلان فائنل، اسٹیڈیم کے اطراف انٹیلی جنس آپریشنز کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وساکھی میلہ پر ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد
سٹی42: متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام سکھوں کے مذہبی تہوار "وساکھی" کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت اور وساکھی میلہ منانے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
بھارت کی 11 مختلف ریاستوں بشمول امرتسر، دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش سے سکھ یاتریوں کا وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچا جہاں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر اور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
ترجمان کے مطابق یاتریوں کا یہ دورہ 10 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا۔
یاتریوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا گروپ گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوا،دوسرا گروپ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی زیارت کے لیے روانہ کیا گیا۔دونوں گروپ 12 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے، جہاں وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزارت مذہبی امور اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پر 3 ہزار سے زائد ویزے جاری کیے گئے ہیں۔یاتریوں کو دوران قیام رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کا قیام پرسکون اور بامقصد ہو۔سکھ یاتری 17 اپریل کو لاہور آئیں گے اور 19 اپریل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس روانہ ہوں گے۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا