پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشاور،لاہور(نیوز ڈیسک) مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔
پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہاہے،پیاز اور آلو کی فی کلو قیمت 60 روپے کلو، لہسن 500 اور ادرک 400روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے، انڈے 264 روپے درجن ہیں۔
لاہورانتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں، پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 55 روپے کلو اور سبز مرچ 100 روپے کلو ہے۔
ادرک کی قیمت 425 روپے کلو، لہسن چائنہ کی قیمت 590 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55 روپے، بینگن کی قیمت 50 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 30 روپے کلو اور شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 60 روپے کلو، لیموں چائنہ کی قیمت 110 روپے کلو، مٹر کی قیمت 115 روپے کلو، گھیا کدو 50 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 50 روپے کلو اور بھنڈی کی قیمت 220 روپے کلو ہے۔
شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگا جسکی وجہ سے اب ٹھیک سے نہیں سُن پاتی: مدیحہ امام کا انکشاف
سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں ایرانی سیب کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، امرود کی قیمت 210 روپے کلو ہے جبکہ درجہ اول کیلا 260 روپے درجن ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری نرخنامے روپے کلو اور روپے فی کلو کی قیمت گئی ہے
پڑھیں:
2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے، اویس لغاری
وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے۔ یہ قیمت بجلی کی پیداواری لاگت سے بھی 70 فیصد کم ہے۔
اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کےلیے کام کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا وعدہ وفا کرنے کی طرف اہم اقدام ہے، گھریلوصارفین کیلئے 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا
اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی، 2 کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹ بجلی ملنے لگی ہے، عنقریب ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔
دوسری جانب وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پائیدار اور مستحکم ہے، مستقبل میں مزید کمی کےلیے بھی کام جاری رہے گا، حکومت اس شعبے میں صارفین کو ریلیف فراہم کرتی رہے گی۔