پابندی کے باوجود شہر لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
فاران یامین: تھانہ اچھرہ کی حدود میں شہریوں نے پتنگ بازی کی پابندی کو ہوا میں اُڑا دیا، جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔
سلطان احمد روڈ، جاوید مارکیٹ، بابا اعظم اور پاکستانی چوک میں پتنگ بازی کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں نے صرف اپنے شوق کے لیے دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سحری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پتنگ بازی کا یہ عمل جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
اس صورتحال کے پیش نظر پولیس اور متعلقہ حکام سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پتنگ بازی
پڑھیں:
عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو
کراچی:رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800روپے فی کلو جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700روپے اور بکرے کا گوشت 2800روپے فروخت کیا گیا۔
عید کے خصوصی پکوانوں کے لیے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔
شہر میں لہسن ادرک 600سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی جبکہ ہرے مصالحہ جات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے گئے۔
شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔
اتوار کو شہر کے تمام بڑے اور علاقائی بازاروں میں گاہکوں کا رش لگا رہا۔ شہریوں نے عید کے تین روز مہمانوں کی تواضع کرنے کے لیے خریداری کی۔
خالص دودھ فروخت کرنے والی دکانوں پر شہریوں کی رات گئے تک قطاریں لگی رہیں جبکہ دودھ اور دہی کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہونے سے بیشتر دکانوں پر اسٹاک وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔
شیر خورمے کے لوازمات کی خریداری کے لیے میوہ جات کی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش لگا رہا تاہم پستے، کاجو بادام کی بلند قیمتوں کی وجہ سے محدود مقدار میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔