10 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا پلان طلب، سٹیشن اپ گریڈ ہوں گے: وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔ لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا سٹریٹجک اثاثہ ہے۔ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تمام سٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹی ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جائے گا، کوشش ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد اس سال دگنی کر دیں۔ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیلئے پلان طلب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا لاہور اور راولپنڈ ی سٹیشن کی ذمے داری حکومت پنجاب نے لے لی ہے اور وہ ان سٹیشنوں کو دنیا کے جدید ترین ریلوے سٹیشنوں کے ہم پلہ بنائے گی۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے ریلوے زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرائیں گے اور پنجاب بھر میں ریلوے لائنوں کے ساتھ شجر کاری کی جائے گی۔ ریلوے کے 14 سکول آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں جس سے ان سکولوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 8 ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ اور دیگر اقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ افغانستان جائیں گے۔
"جنگ " نےمصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ افغانستان جائیں گے ،انکے ہمراہ وزارت خارجہ کے حکام سمیت دیگر افسران بھی شامل ہونگے۔ وفد کے سربراہ کی حیثیت سے اسحاق ڈار کابل میں طالبان حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات ہو گی ۔
مزید :