نظر بندی قانون کیس، لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا ہےچیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی پانچ رکنی بینچ کے ممبر جسٹس خالد اسحاق نے کیس سننے سے معذرت کرلی جس کے باعث ہائیکورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا.
(جاری ہے)
جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں معزز جج صاحب ستائیس اے کے نوٹس کے تحت رپورٹ فائل کر چکے ہیں واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 24 مارچ کو نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کی تھی پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پانچ رکنی بینچ
پڑھیں:
9 مئی جلا ئوگھیرا ئو: بانی پی ٹی آئی کی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلا ئوگھیرا ئو کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔