لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم کی تقرری کیخلاف اپیل مسترد کر دی، عدالت نے اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کررکھی تھی۔درخواست گزار نے موقف  اختیار کیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو غیر قانونی ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے۔درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دے، تاہم عدالت عالیہ پنجاب نے خاتون کی اپیل مسترد کرنے کا حکم سنا دیا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ بھی ہے، ان سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی  کے دور حکومت میں پرویزالٰہی کو نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اگست 2024 میں سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔سندھ ہائیکورٹ نے 6 ہفتوں میں فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔سرکاری وکیل نے موقف  اختیار کیا تھا کہ 6 ہفتوں بعد درخواست غیر موثر ہوجائے گی، جس پر جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ کیا 6 ہفتوں بعد نائب وزیراعظم کی تقرری ختم ہوجائے گی؟ فوری درخواست کی سماعت پر نوٹس کردیا ہے، اگلی تاریخ پر کیس کا جائزہ لیں گے۔سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں پشاور اور لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوچکی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا

بلڈنگ افسران کی من مانیوں نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر کے رکھ دیا
غیر قانونی تعمیرات اور لوٹ مارکے ذمہ دار بلڈنگ افسران تاحال احتساب سے محفوظ
جلیس صدیقی، آصف رضوی، اورنگ زیب، ضیاء کالاکی سرگرمیاں ڈھکی چھپی نہیں

ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کنوینر اگینسٹ ال لیگل کنسٹرکشن اورنگزیب شہزاد نے بلڈرز پر مقدمات اورگرفتاریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی قومی خزانہ لوٹ کر عوامی مفادات کا قتل کرنے والے سرکاری افسران احتساب سے محفوظ ہیں۔ بلڈرز کیخلاف کارروائیاں "نورا کشتی” محسوس ہو رہی ہیں جبکہ بلڈنگ بائی لاز کیخلاف تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث افسران کو ایف آئی آرکا اختیار دینا بھی لمحہ فکریہ ہے۔ جلیس احمد صدیقی، عامر کمال جعفری، آصف رضوی، علی غفران، جعفر امام، نجم قریشی، اویس حسین، سید کمال، عارف زاہدی، ریاض ملا، نواب علی خان منگنیجو، کاشف اورنگزیب ضیاء الرحمان عرف ضیاء کالے ودیگر کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے بلڈنگ افسران کی من مانیوں نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ کراچی ٹائون اینڈ پلاننگ ریگولیشن 2002میں ترمیم کرکے رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصد کیلئے تعمیرات کی اجازت دینے کی کوششوں سے مذموم عزائم کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات کے بیانیے کے مطابق غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ بلڈنگ افسران کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ججز تقرری کیس، گلگت بلتستان حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
  • ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
  • اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی درست: ہائیکورٹ، انٹرا کورٹ اپیل خارج
  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ : ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لاہور ہائیکورٹ : اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد
  • اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل مسترد