کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیاگیا، فرانزک کے بعد مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈ برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیا گیا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی اور ملزم ساحر کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔لاہور،کراچی،اسلام آبادودیگرشہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ ہو رہا تھا تاہم 3 اہم ملزمان کیخلاف شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کونسا سیاسی رہنما کہاں عید منائے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کونسا سیاسی رہنما کہاں عیدالفطر منائے گا، اس حوالےسے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،نوازشریف جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں نماز عید ادا کریں گے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں نماز عیدادا کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ عید کی نماز فیصل آباد میں ادا کریں گے،کنونیرایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کراچی میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر کا نماز عید اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال  ضلع اٹک میں ادا کرنے کاامکان ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور میں عید منائیں گے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کرنے کاامکان ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاتی امرا میں عید منانے کا امکان  ہے۔

اسی طرح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نماز ادا کریں گے،سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن حیدرآباد میں نماز عید ادا کریں گے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نماز عید ادا کریں گے،سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سکھ میں عید منائیں گے۔

دین اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ غنا علی نے وضاحت جاری کردی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی عید کی نماز ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کریں گے،وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عیدآبائی علاقے ڈی آئی خان میں ادا کریں گے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی مانسہرہ میں عید منائیں گے۔

قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی آبائی علاقے چمن میں عید منائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں نماز عید ادا کرنے کا امکان ہے،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا چاغی میں عید منانے کاامکان ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
  • لاہور: تین نائجرین باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، 15 کروڑ کی منشیات برآمد
  • کونسا سیاسی رہنما کہاں عید منائے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی 
  • بیرون ملک کئے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ
  • جدہ جانے والے مسافر کی سلائی مشین سے آئس ہیروئن برآمد، ویڈیو سامنے آگئی
  • عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • پنجاب میں عید گرمی میں گزرے گی یا موسم خوشگوار ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی