لاہور: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تھیٹرز رپورٹس اعلی حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سنگل بنچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کر رکھی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو غیر قانونی ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا، لاہور ہائیکورٹ اسحاق ڈار کی تقرری کالعدم قرار دے۔