افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
عرفان ملک: وزارت داخلہ کا افغان باشندوں کو واپس بھجوانےکیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک، پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی۔
رپور ٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99ہزار857 ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35ہزار235 ہے۔
لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8ہزار282 ہے، پولیس ، ایف آئی اے اور نادراٹیموں نے افغان شہریوں کے انخلا کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغان باشندوں باشندوں کی کی تعداد
پڑھیں:
لاہور، وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیا
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے کیے گئے اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے، یکم اپریل تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 242 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائین ختم ہو گئی ہے، اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔