2025-03-26@00:32:17 GMT
تلاش کی گنتی: 7285
«فیصل سید»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہاکہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدرٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا، صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائےگی، فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیوں سے متعلق ابھی معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، امریکا میں آباد پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفی دے دوں گا۔ حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر نگرانی دے دیا جائے تو شہر...
لاہور: وطن عزیز آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے کا اعزاز رکھتا ہے جو اس کی ’’سافٹ پاور‘‘ بھی بن رہے ہیں۔ چند ماہ قبل اطالوی ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ پاکستانی پہاڑی سلسلوں میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں۔ یہ پاکستان اور بھارت کے ’’30 کروڑ‘‘ باشندوں کو زرعی و گھریلو مقاصد کے لیے ’’75 فیصد‘‘ پانی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سالانہ لاکھوں سیاح انھیں دیکھنے آ سکتے ہیں۔ بْری خبر یہ کہ گلوبل وارمنگ سے یہ تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں۔ مشہور پاسو گلیشیئر پچھلے تیس برس سے ’’10 فیصد‘‘ پگھل چکا ہے۔ انھیں ختم ہونے سے...
— فائل فوٹو پشاور یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔خیبر پختون خوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا کہا ہے۔مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی۔ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا۔وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں۔ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو ٹیکس پالیسیز اور تجاویز...
کراچی: حکومت کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ماہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں سٹہ چلانے والے غائب ہو گئے، حکومتی اقدامات کے بعد ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی ہو گئی۔ چیئرمین کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبد الرؤف ابراہیم کے مطابق جوڑیا بازار ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 168 روپے سے کم ہوکر 159 روپے ہوگئی۔ کریک ڈاؤن سے چینی کی ایکس مل قیمت گھٹ کر 156 روپے فی کلو ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 175 سے 180روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ عبد الرؤف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے،حکومت نے چینی کا ریٹ فکس...
چینی صدر کی بدولت چین پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، چینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد : چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی تہذیبی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پیر کے روز چائنا کلچرل سنٹر ، سی جی ٹی این اردو اور سلک روڈ کلچر سنٹر کے زیر اہتمام سیچوان آرٹ اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ کی مصوری کے شاہکار ایک نمائش میں پیش کیے گئے، جہاں چینی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کی قدیم و جدید روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر...
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی پی ٹی آئی جلد سے جلد جیل سے رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی...
ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد کم اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 35 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی، بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہتر ہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں میں خشک سالی اب بھی برقرار ہے، پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں بھی...
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔...
بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلیے امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی۔ ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اس ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ دنیا...
طاق راتوں کو ضائع نہ کریں یہ راتیں رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہیں، ان راتوں میں عبادت کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ یہ راتیں دعا کی قبولیت کا خاص وقت ہیں، ان راتوں میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews برکتیں رحمتیں رمضان المبارک طاق راتیں وی نیوز
حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت 8 کھرب ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آئندہ ماہ اسلام آباد میں معدنیاتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریکوڈک منصوبہ دوہزار اٹھائیس کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہو گی۔ حکومت معدنیاتی شعبے میں پانچ منصوبوں پر متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گوادر اور چاغی کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اشتہار
امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیرملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گرین کارڈ ہولڈر کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق نہیں، امریکی نائب صدر امریکا نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز سمیت منجمد فنڈز میں سے 5...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشوں کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔ یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد، خیبرپختونخوا میں معمول سے 35 فیصد اور آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہترہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی اور عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ کوئی عدالت بانی پی ٹی آئی انکے خاندان یا دیگر افراد کے حق میں تقریر پر پابندی عائد نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تمام کی طرف سے کوئی ایسی واہیات ضمانت دے، ایسا کوئی حکم...
پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طے شدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں رعایت بھی دیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 15دن پہلے طے کرلیا تھا کہ عیدالفطر پرپہلی بار 5 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،عید پر مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیں گے، کرایوں میں رعایت عید کے تین دن ملے گی، اگر کوئی ان تین دنوں کی ابھی بکنگ کروا لیتا ہے اس کو بھی رعایت ملے گی۔اسپیشل ٹرینیں کراچی ، لاہور اور پشاور کیلئے چلائیں گے۔کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس کیلئے پرسوں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کے لیے ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ، وزارت خزانہ نے پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ڈائریکٹرز جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی ان میں ڈائریکٹر اکنامک انلاسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کی تعیناتی ہوگی آفس میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ہوگی۔ وزارت خزانہ نے...
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ آرمی چیف نے اجلاس میں کہا غلط فیصلے کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے ٹرین واقعے کی ایسے مذمت نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی ، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئےاجازت کی ضرورت نہیں، آرمی چیف نے اجلاس میں کہا ہم دہشت گردی کیخلاف حالات جنگ میں ہیں، دہشتگردوں کو لاناپی ٹی آئی اور اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ان قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے جو قوتیں دہشت گردی کر رہی ہیں، جو قوتیں ریاست کیخلاف ہیں،پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑی نظرآرہی ہے، پی ٹی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ آرمی چیف نے اجلاس میں کہا غلط فیصلے کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، بانی،پی ٹی آئی نے ٹرین واقعے کی ایسے مذمت نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئےاجازت کی ضرورت نہیں، آرمی چیف نے اجلاس میں کہا ہم دہشتگردی کیخلاف حالات جنگ میں ہیں، دہشتگردوں کو لاناپی ٹی آئی اور اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ان قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے جو قوتیں دہشتگردی کر رہی ہیں، جو قوتیں ریاست کیخلاف ہیں،پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑی نظرآرہی ہے، پی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2025ء) رمضان کے آخری ہفتے میں مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید اونچی اڑان بھرنے لگی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے مطابق رمضان کے آخری عشرے کے دوران بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ آلو 50کی بجائے 90،پیاز 55کی بجائے 100روپے کلو میں ، ٹماٹر 55کی بجائے 110،ادرک 375کی بجائے 440روپے کلو میں، لہسن 600کی بجائے650،مٹر100کی بجائے 170روپے کلو میں، شملہ مرچ 65کی بجائے 90،بینگن 60کی بجائے 80روپے کلو میں، کیلا سرکاری قیمت 260کی بجائے 300روپے درجن میں ، سیب 300کی بجائے...
بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز) بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیصلہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلی سطح کا اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کرواسکتے وہ عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آج قرار پاکستان کا اعادہ کرنے دن ہے۔23 مارچ کی مناسبت سے ریکارڈ کرائے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ 80 سے زیادہ برس گزر چکے ہیں، ہماری کمٹمنٹ آج بھی اس قرارداد کے ساتھ اسی طرح زندہ ہے، جس طرح آج سے سال پہلے تھی۔انہوں نےمزید کہا کہ ساری قوم اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کو ہم نے ایک عظیم مملکت بنانا ہے، خاص طور پر برطانیہ میں مقیم 2 ملین کے لگ بھگ پاکستانی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر...
قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد کا سب سے بڑا سنت اعتکاف جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد فیضان مدینہ سمیت اسلام آباد کے مختلف دعوت اسلامی کی مساجد میں سنت اعتکاف ہو رہا ہے جبکہ جی الیون فیضان مدینہ میں تربیتی سنت اعتکاف دعوت اسلامی کے رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کروا رہے جس میں اسلام کے بنیادی ارکان اور روز مرہ پیش آنے والے مسائل، قرآن کریم درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنا، نماز و روزہ کے احکام سمیت مسنون دعائیں و سنت و آداب سکھائے جا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ فیضان مدینہ جی الیون مرکز میں روزانہ افطار اجتماع بھی...
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
ملک میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ سندھ میں معمول سے 62 فیصد کم اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں ملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران پنجاب میں 38 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے...

کراچی: پانی فراہم نہ کرنے پر جھگڑا، مکان مالک نے کرائے دار کو قتل کردیا، کیس کا فیصلہ 12 سال بعد سنادیا گیا
کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے...
ہالینڈ میں بھی یوم پاکستان کی تقریب شایان شان انداز میں منائی گئی گئی اور دی ہیگ ہالینڈ میں واقع سفارتخانہ پاکستان میں 85واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پرچم کشائی کی باقاعدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مولانا علامہ افتخار حسین شاہ نے تلاوت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض فرسٹ سیکریٹری محمد جنید نے ادا کیے۔قومی ترانے کی دھن پر چارج ڈی افیئرز جمال ناصر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم...
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعویٰ ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔ دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف کے بعد پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف نے5سالوں کے دوران ملک کے سابقہ اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ان میں تقریباً نصف کمی کر دی ہے، اس اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو غیرملکی مسابقت کیلئے کھولنا ہے، یہ اقدام ٹیرف کو 10.6 فیصد سے کم کرکے جنوبی ایشیاء میں سب سے کم کر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ریلیف کی مقامی کاروں کی قیمتوں پر اثر پڑنے کی توقع ہے جو عام طور پر آٹو سیکٹر پر درآمدات اور متعلقہ اخراجات میں کمی کے نتیجے...
وزارت خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس کیلئے ایک ڈی جی ،5ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم کیے گئے ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کر دیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ڈائریکٹرز جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی، ان میں ڈائریکٹر اکنامک انلاسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کی تعیناتی ہوگی، آفس میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ہوگی۔وزارت خزانہ نے 6 اپریل تک نیشنل جاب...
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد1 تولہ سونا 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 3 ہزار 27 ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق رائے سے آئندہ ہونے والی سیریز سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز رواں برس مئی میں ہونی ہے، تاہم اب دوطرفہ سیریز میں صرف ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے، ایک روزہ میچز نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔ زیرگردش افواہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کےمطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی۔ ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس...
پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم سفارت کار محمد صادق کو ہدایت کی کہ دوطرفہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کیے جائیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر محمد صادق نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورۂ افغانستان سے متعلق آگاہ کیا۔ دفترِخارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ایمبیسیڈر محمد صادق نے افغانستان میں قائم عبوری حکومت کے حکام سے اپنی ملاقاتوں اور دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ڈال کر کھاتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دروان اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ ’مجھے میٹھا بہت پسند ہے اس لیے میں بریانی میں زردہ یا فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں‘۔ حرا مانی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر مانی بھی اس عادت پر حیران رہ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’جب میں مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تم کیسے کر لیتی ہو؟ اور مجھے بھی کھانے کو کہتی ہو؟‘ View this post on Instagram A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) انٹرویو کے دوران میزبان نے حیرت کا اظہار...
عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی تھی۔ اس حوالے سے ایمل ولی خان کا موقف ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو بالکل بھی اس طرح ادھورا چھوڑنے والی نہیں ہے، اپنی قوم اور پختون سرزمین کے حق اور امن کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ اس فیصلے پر مجھے کوئی دکھ نہیں ہے۔ ایمل ولی کے مطابق جب بھی تاریخ میں اس...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
— فائل فوٹو میرپورخاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کے لیے مہلت دے دی۔سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے گئے فائنل چالان میں فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس شامل نہیں کی گئیں۔تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رپورٹس پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ...
— فائل فوٹو فیصل آباد میں ایک کارروائی میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں، یہ گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک بھجوانے میں ملوث ہے۔ سندھ سے 10 ایف آئی اے افسران کا بلوچستان تبادلہ، مزید 24 کی لسٹ تیاربلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کے لیے صوبہ سندھ سے ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلے کر...
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی اداکار فیروز خان سے ملتے جلتے ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ’’ہینڈسم بوائے‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے اس شخص نے خود کو ’’شبیر احمد‘‘ بتایا ہے، جس کے چہرے کے خدوخال پاکستانی اداکار فیروز خان سے کافی حد تک ملتے جلتے نظر آرہے ہیں۔ ہینڈسم بوائے کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 21.4 ہزار فالوورز جبکہ 287.7 ہزار لائیک ہیں۔ فیروز خان کے جیسے دکھائی دینے والے شبیر احمد کی ایک ویڈیو پر 33.6 ملین ویوز بھی موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کی مشابہت کے باعث وائرل ہونے والے اس سوشل میڈیا...
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کے مقدمے کا عبوری چالان پولیس کو واپس کردیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسریٹ جنوبی کی عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان منظور کرنے سے انکار کردیا، عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان واپس کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے اعتراضات ختم کیے جائیں، ملزم ساحرحسن کےتفتیشی افسر نے خاموشی سے عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔ عبوری چالان میں بازل عاشق نامی ملزم کو مفرور دکھایا گیا ہے، عبوری چالان میں ساحرحسن کی چرس اور ویڈ پینے، خریدنے اور پودا کاشت کرنے کا ذکر ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے...
بلوچستان حکومت نے ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اب صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس ،محکمہ داخلہ ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی بیٹی کی جنید جمشید سے ملاقات کا ایک دل چسپ واقعہ شیئر کیا۔فیصل قریشی، جو اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، نے گلوکار ہارون شاہد کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی آیت تقریباً 3 سال کی تھی اور وہ اپنے اسکول کی تقریب کے لیے جنید جمشید کے مشہور ملی نغمے ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی تھی، تب ایک دن فیصل قریشی کو جنید جمشید کا فون آیا۔فیصل نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ جنید بھائی کے ساتھ جا رہے ہیں،...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی.(جاری ہے) ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب...

پاکستان کی افغان شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، افغان شہریوں کا فی خاندان 50,000 روپے فیس کے عوض شہریت کی پیشکش
اسلام آباد(زبیر قصوری) پاکستانی حکومت نے ملک میں مقیم تمام قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کو 31 مارچ 2025 تک واپس جانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس فیصلے نے پاکستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، طویل مدتی افغان باشندوں نے، جن میں سے اکثر افغان یا UNHCR کارڈ رکھتے ہیں، نے گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ وہ دلیل دیتے ہیں کہ پاکستان ان کا گھر بن گیا ہے، اس کی سرحدوں کے اندر بہت سے بچے پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ “یہ ملک ہمارے لیے ماں کی طرح ہے،” ایک افغان خاندان نے چھوڑنے کی دشواری کو اجاگر کرتے ہوئے...
مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں پولیس تفتیش پر پراسیکیوشن کے اعتراضات سامنے آئے ہیں جس کے بعد پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کو پولیس کی تفتیش پر اعتراضات تھے جن سے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان جعل سازی سے کتنے لاکھ ڈالرز کماتا رہا ہے؟ ذرائع کا بتانا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا مگر انویسٹی گیشن ٹیم نے پراسیکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں شکایت کی گئی ہے کہ ملزم ارمغان کےاعترافی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے باپ عبدالستار اور بیٹے محمد فیصل کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ بھٹہ نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باپ نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں بیٹی کا قتل کروایا جبکہ اس دوران پانی بھی پیتے رہے ، لڑکی کا بھائی شہباز معاملے کی ویڈیو بناتا رہا جو کہ قتل کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز شامل نہیں ہوں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز مئی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کیاگیا۔ پاک بنگلہ دیش سیریز میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی شیڈول تھے،نظرثانی شدہ شیڈول میں بنگلہ دیش5ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی سیزیز کھیلنے کاامکان ہے ،پاکستان ٹیم جولائی کے دوران بنگلہ دیش میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ذوالفقار بھٹو کی برسی پر سندھ میں 4...
---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر اغواء اور قتل کیس میں پراسیکیوشن نے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔پراسیکیوشن نے خط کے متن میں انویسٹی گیشن ٹیم کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل، ملزم ارمغان کا والد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکراچی کی مقامی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا، انویسٹی گیشن ٹیم نے پراسیکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم...
کیپ ٹاﺅن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناﺅکا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے.(جاری ہے) واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاﺅن پہنچنے پر کہاکہ گھر آنا ہمارا انتخاب نہیں...
سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے عہدے سے برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد وہ بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عدالت نے 7-1 کے فیصلے میں ان کا امیچمنٹ مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی بحران میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر یون سک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا۔ یون کے مواخذے کے بعد ہان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا، مگر جلد ہی انہیں بھی معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تعیناتی سے انکار...

آئی پی پیز کے ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل، صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ نیپرا فیصلہ کرے گی
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاکہ قانون میں شادی سے پہلے دلہا کے خون کا ٹیسٹ لازمی شامل ہونا چاہئے،دلہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلہن کا بھی ٹیسٹ ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی صحت خدمات کمیٹی کا ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی صدارت میں اجلاس ہوا،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سیکرٹری ندیم محبوب نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2024پر بحث ہوئی،ترمیمی بل رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے پیش کیا تھا۔ شادی سے پہلے دلہا دلہن کا خون ٹیسٹ کرانے کے بل پر شرمیلا فاروقی کااظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے بل کی منظوری...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت دے دی تاہم عدالت نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے، صرف وہی افراد ملاقات کے اہل ہوں گےہائی کورٹ میں جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی جس میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم شامل تھے دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جو بھی بانی پی ٹی...
کراچی: ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ارمغان 2018 سے غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہا تھا جہاں سے ماہانہ 3 سے 5 لاکھ ڈالرز کی غیر قانونی آمدنی کرپٹو کرنسی میں منتقل کی جاتی رہی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کرپٹو کرنسی کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے فروخت کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں مزید پیش رفت کے تحت کرپٹو کرنسی کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی 8 بیش قیمت گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ادویہ سازی کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 159.32 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔(جاری ہے) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 15.3 ار ب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2024 میں ادویہ سازی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.9 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران ادویہ سازی صنعت کی قومی برآمدات میں 9.4 ارب روپےیعنی 159 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 66.6 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔(جاری ہے) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 16.5 ارب تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2024 میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 9.9 ارب روپے رہا تھا ۔اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 6.6 ارب روپے یعنی 66.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً پانچ سال بعد، بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے اس کیس کو بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اُن کی موت نے نہ صرف فنی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی کئی قیاس آرائیاں اور الزامات بھی سامنے آئے، جن میں کالے جادو جیسے غیر معمولی دعوے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تفتیش کے زیرِ غور رہا۔ سی بی آئی نے اپنی تفتیش کے بعد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی،عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہونے کے بعد ان کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے ۔ سزا ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے وکلاءاور فیملی کی ملاقات ہفتہ وار کروائی جا رہی تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی...
مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف مزید سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف قتل کیس میں مطلوب تھا بلکہ حوالہ ہنڈی اور ڈیجیٹل کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں بھی ملوث نکلا اس نئے انکشاف کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں حکومت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ارمغان ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا جو غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے میں ملوث تھا تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے ہر ماہ تین سے چار لاکھ ڈالر کماتا تھا اور بعد ازاں یہ رقم ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کر دیتا تھا...
معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔ ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ساحر حسن نے ایک ویڈیو بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملزم ارمغان سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)ملک میں یکم اپریل سے ٹول ٹیکس میں رواں مالی سال چوتھی بار اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے، رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔این ایچ اے کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے، دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جب...
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کا بھی ہم شکل سامنے آ گیا۔ اداکار فیروز خان کے ہمشکل کے ٹک ٹاک پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ فیروز خان کے ہمشکل کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار کے مداح خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔ جیو انٹرٹینمنٹ کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کے اداکار فیروز خان کا ہم شکل ان سے ناقابلِ یقین حد تک مشابہت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین فیروز خان اور ان کے ہمشکل کے سامنے آنے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کے ہمشل...
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس...
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان قریشی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور جعلسازی کے پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے ہی پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کیوں؟ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئی، ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال...
کیپ ٹاؤن: امریکہ سے بے دخل کیے گئے جنوبی افریقی سفیر ایبراہیم رسول وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایبراہیم رسول کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد واشنگٹن سے نکال دیا گیا تھا۔ ان کی بے دخلی کی وجہ ان کے ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت بنی۔ کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پر پہنچنے پر سینکڑوں حامیوں نے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایبراہیم رسول نے کہا، "ہمیں امریکہ چھوڑنے کا انتخاب نہیں دیا گیا، لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں"۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے "سفید فام نسل کشی کے جھوٹے دعوے" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اپنی اقدار پر سمجھوتہ کیے بغیر واشنگٹن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں،این ڈی ٹی وی کے مطابق 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔جیسیکا ایبر کو اگست 2021میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے ورجینیا کے مشرقی ضلع کے لیے امریکہ کے اٹارنی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ Post Views: 1
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا اتوار کے روز وطن واپس پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے۔ واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ...
سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: (آئی پی ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا، امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی اور سوک سینٹر میں صبح نو بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔ ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو...
کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)امریکی ریاست لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کیلئےہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ امریکہ بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کیلئے لاس اینجلس پہنچی، اور سوک سینٹر میں صبح نو بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔ ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔انہوں نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے لیکن ان حملوں کے باوجود خالصتان کی تحریک کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔سکھ رہنماؤں کا...

حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ ملائے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی دہشتگردی سے پاک نہیں رہا، جب سے پاکستان کا قیام ہوا ہے دہشتگردی مختلف شکلوں میں ہورہی ہے، اس خطے میں صرف پاکستان میں ہی دہشتگردی ہے دیگر ممالک میں نہیں۔ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ ملائے، اور اگر رعایت بھی دینی پڑے تو دے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا، برطانیہ، بھارت اور دیگر ممالک پاکستان میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو مضبوط حالت میں لوگ نہیں دیکھنا چاہتے اور چاہتے ہیں...
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی، اور سوک سینٹر میں صبح نو بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔ مزید پڑھیں: بھارت کے 76ویں یوم جمہوریہ پر لندن میں خالصتان کے حامیوں کا عوامی شو، صورت حال کشیدہ ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی...
اظفر رحمان معورف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں۔ وہ 2 دہائیوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ وہ اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ وہ عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی، اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور اس طرح لوگ ان کے...
لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
اسلام آباد‘کوئٹہ (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں‘ اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنیوالوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی اس...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے پاک افغانستان لویہ جرگہ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا بارڈر کھولنے کی کامیابی احتجاجی کوشش کا نتیجہ ہے، عید سے قبل طورخم بارڈر کھولنا ناگزیر تھا، جرگہ ارکان نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروباری شخصیات دیگر لوگوں کو مسائل کا سامنا تھا، تاجروں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا تھا، جرگہ ارکان نے طورخم بارڈر کھولنے کیلئے گورنر کی کوششوں کو سراہا۔ فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ آپریشن کافی...
گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر سفارتخانے کے میں پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کے سفیر پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستان کے سفیر علی جاوید نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی منصفانہ اور قانونی جد و جہد پر اپنے...
دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی۔ ہٹلر ‘ پورے یورپ کو روند رہا تھا۔ برطانیہ‘ اس جنگ میں ہٹلر کے خلاف بھرپور طاقت سے لڑ رہا تھا۔ مگر لگتا ایسا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں یو کے بھی جرمنی کے ہاتھوں فنا ہو جائے گا۔ اس خوفناک جنگ کے شروع میں آرتھر چیمبر لین برطانیہ کا وزیراعظم تھا۔ اسے کینسر کا موذی مرض لاحق ہو چکا تھا۔ اس میں وہ قائدانہ صلاحتیں نہیں تھیں کہ برطانوی عوام میں خود اعتمادی پیدا کر سکے۔ دس مئی 1940کو خرابی صحت کی بدولت‘ چیمبرلین نے استعفیٰ دے دیا۔ دگرگوں حالات کی بدولت ‘ کوئی بھی سمجھدار سیاست دان‘ وزیراعظم نہیں بننا چاہتا تھا۔ کنزرویٹو پارٹی کے پاس صرف ایک شخص بچا تھا‘...
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی پوری تیاری تھی، سپیکر کو اجازت کیلئے خط بھی لکھا گیا جس کو منظور نہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان...