پاکستان، افغانستان کیلئے جنگ مفید نہیں، ہم آگے بڑھ رہے تو قدم روک لینے چاہئیں: فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد‘کوئٹہ (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں‘ اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنیوالوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حافظ حسین احمد ہمارے دیرینہ دوست اور ساتھی تھے۔ حافظ حسین احمد کے انتقال سے ان کے خاندان، جماعت یہاں بسنے والوں کا نقصان ہوا۔ مولانا فضل الرحمن نے حافظ حسین احمد کی مغفرت کی دعا کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل فضل الرحمن
پڑھیں:
پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے: اسحاق ڈار
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزرات خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا، انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی، ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
مزید :