بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلیے امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی۔

ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اس ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سکھ اپنے ووٹوں کے ذریعے بھارت کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیر تسلط نہیں رہنا چاہتے، بھارت کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیں گے۔

ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے لیکن ان حملوں کے باوجود خالصتان کی تحریک کو روکنا ممکن نہیں ہو گا۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے جو اس تحریک کی طاقت کا غماز ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اداکرنے کی ضرورت : سردار عتیق احمد

مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ میں نئی تعمیر ہونے والی یادگار پاکستان کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق ، حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تا کہ مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل ممکن ہو۔انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی حالات اور خطے میں پڑنے والے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اس دن کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور کشمیری عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور و مرکز اور آخری پناہ گا ہ ہے موجودہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلی کے بعد نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کی تمام جماعتوں اور کشمیر ی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی استحکام اور سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ایسا مذاکراتی حل جو کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہو، پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کیلئے قابل قبول ہو، نہ صرف پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے بلکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کا مستحکم ذریعہ بھی ثابت ہو گا۔   

متعلقہ مضامین

  • سکھوں کا بھارت سے علیحدگی کافیصلہ، امریکا میں ریفرنڈم کامیاب
  • بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے امریکا میں سکھوں کا ریفرنڈم کامیاب
  • پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اداکرنے کی ضرورت : سردار عتیق احمد
  • سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ
  • امریکہ میں کامیاب ریفرنڈم ،سکھوں کا اپنا نیا ملک خالصتان بنانے کا فیصلہ
  • لاس انجیلیس میں آزاد خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، 30 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈال دیا
  • سکھوں نے بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، امریکا میں کامیاب ریفرنڈم کا انعقاد
  • بھارت کے ہاکی پلیئرز نے شادی کرلی
  • مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد