اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں رعایت بھی دیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 15دن پہلے طے کرلیا تھا کہ عیدالفطر پرپہلی بار 5 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،عید پر مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیں گے، کرایوں میں رعایت عید کے تین دن ملے گی، اگر کوئی ان تین دنوں کی ابھی بکنگ کروا لیتا ہے اس کو بھی رعایت ملے گی۔

اسپیشل ٹرینیں کراچی ، لاہور اور پشاور کیلئے چلائیں گے۔کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس کیلئے پرسوں میٹنگ کریں گے، پٹری کو بحال کرلیا گیا ہے۔کراچی سے کوئٹہ کیلئے ٹرین چلانے کے قابل ہیں ، لیکن اس کیلئے پرسوں سکیورٹی میٹنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھی جگہ بلٹ ٹرین ، گلاس ٹرین یا ایم ایل ون ، ٹو کا ذکر نہیں کیا، ہم پہلے جو موجودہ ٹرین سسٹم ہے اس کو بحال کریں گے،ٹریک ہمارے مدت پوری کرچکے ہیں، جرمنی کی کوچز بھی مدت پوری کرچکی ہیں، جو 70اور 90ء کے درمیان بنی ہیں۔

نئی کوچز 160 اور 180کی اسپیڈ والی ہیں، سیفٹی کیلئے ہمارے پاس کوئی سکینر نہیں ہے۔میں نے کہا کہ ہمیں ریلوے پولیس کو سی ٹی ڈی اور نیکٹا کی طرح بنا کر دے دیں ۔ مسافر ٹرینوں نے 2023 میں 39ارب ریونیو کمایا ہے۔ میرا ٹارگٹ 55 بلین کمانے کا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔

ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔یاد رہے کہ صوبے کے ضلع کچھی میں 11مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیشل ٹرینیں کرایوں میں کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ؛ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد گرفتار

کوئٹہ:

ایف آئی اے اور پولیس نے سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذارئع کے مطابق گرفتار میں لیے گئے افراد کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی تشہیر کر رہے تھے۔ موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک سرگرمی کا علم ہو تو فوری سائبر کرائم ونگ یا قریبی تھانے سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 2 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی
  • سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد ٹرین سروس 12ویں روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 13ویں روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 13 روز سے معطل
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا
  • موبائل فون نیٹ سروس بحال 
  • کوئٹہ؛ موبائل فون انٹرنیٹ سروس 4 دن سے بند 
  • کوئٹہ: سوشل میڈیا پر دہشتگردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد گرفتار
  • کوئٹہ؛ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد گرفتار