پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز شامل نہیں ہوں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز مئی میں شیڈول ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کیاگیا۔
پاک بنگلہ دیش سیریز میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی شیڈول تھے،نظرثانی شدہ شیڈول میں بنگلہ دیش5ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا،
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی سیزیز کھیلنے کاامکان ہے ،پاکستان ٹیم جولائی کے دوران بنگلہ دیش میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
ذوالفقار بھٹو کی برسی پر سندھ میں 4 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ون ڈے میچز بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
چوتھا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو اب تک پاکستان پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
Unchanged team for today’s match ????????#NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hfErvpi0fq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں