حکومت کا آئندہ ماہ اسلام آبادمیں معدنی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت 8 کھرب ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آئندہ ماہ اسلام آباد میں معدنیاتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریکوڈک منصوبہ دوہزار اٹھائیس کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہو گی۔
حکومت معدنیاتی شعبے میں پانچ منصوبوں پر متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گوادر اور چاغی کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ جرمنی کو شیڈول کیا جا رہا ہے، یکم اپریل سے تین اپریل تک جرمنی دورے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔