’بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں‘، حرا مانی کی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ڈال کر کھاتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دروان اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ ’مجھے میٹھا بہت پسند ہے اس لیے میں بریانی میں زردہ یا فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں‘۔
حرا مانی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر مانی بھی اس عادت پر حیران رہ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’جب میں مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تم کیسے کر لیتی ہو؟ اور مجھے بھی کھانے کو کہتی ہو؟‘
View this post on Instagram
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
انٹرویو کے دوران میزبان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حرا مانی سے کہا کہ آپ کراچی سے ہیں، پھر بھی بریانی میں فروٹ چاٹ کیسے مکس کر لیتی ہیں؟ جس پر حرا مانی نے جواب دیا کہ ’مجھے میٹھا بہت پسند ہے، اسی لیے میں ایسا کر لیتی ہوں‘۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی کے اس انکشاف پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ کبھی حلیم میں فروٹ چاٹ ڈال کر ٹرائی کریں۔
ہانیہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ جان بوجھ کر ایسا بولتی ہیں کیونکہ یہ جانتی ہیں کہ مشہور کس طرح ہوا جاتا ہے پھر چاہے اس بات پر مذاق ہی کیوں نہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرامانی کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کیوں؟
ایک صارف نے لکھا کہ ’انہیں زندگی میں اتنا اعماد چاہیے بس‘ تو کئی صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور کبھی میٹھے چاولوں پر سالن ڈال کے کھا لیتے ہیں تو کبھی بریانی پر چینی۔
ملیحہ سید لکھتی ہیں کہ میٹھا پسند ہونے کا مطلب ہے کہ بریانی کا بیڑہ غرق کر دیا جائے، یہ بریانی کے ساتھ نا انصافی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بریانی حرا مانی فروٹ چاٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بریانی فروٹ چاٹ بریانی میں
پڑھیں:
حرا مانی کس بھارتی اداکارہ کی بائیوپک میں کام کرنا چاہتی ہیں؟
اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے بھارت کی ایک معروف اداکارہ کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش کا برملہ اظہار کردیا۔
حرا مانی اپنی شوخ اور برجستہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بے باک ماڈلنگ کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں۔
حرا مانی متعدد بار بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی آتی ہیں تاہم اس بار انھوں نے معروف بھارتی اداکارہ کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں حرا مانی نے بتایا کہ میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنا چاہوں گی۔
خیال رہے کہ حرا مانی خود کو کرینہ کپور سے مماثل قرار دے چکی ہیں اور کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کے کردار گیت کو نبھانے کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں۔
حرا مانی نے کہا تھا کہ جب وی میٹ میں گیت کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے کافی ملتا ہے اس لیے وہ یہ کردار بہت اچھا ادا کرسکتی تھیں۔