قانون میں شادی سے پہلے دلہا کے خون کا ٹیسٹ لازمی شامل ہونا چاہئے،وزیر صحت مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاکہ قانون میں شادی سے پہلے دلہا کے خون کا ٹیسٹ لازمی شامل ہونا چاہئے،دلہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلہن کا بھی ٹیسٹ ہونا چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی صحت خدمات کمیٹی کا ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی صدارت میں اجلاس ہوا،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سیکرٹری ندیم محبوب نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2024پر بحث ہوئی،ترمیمی بل رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے پیش کیا تھا۔
شادی سے پہلے دلہا دلہن کا خون ٹیسٹ کرانے کے بل پر شرمیلا فاروقی کااظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے بل کی منظوری ضروری ہے۔
سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
وزیر صحت نے کہاکہ شرمیلا فاروقی کے موقف سے اتفاق کرتا ہوں،وفاقی حدود میں اس قانون کی اشد ضرورت ہے، وزارت مکمل سپورٹ کرے گی،وزیر صحت نے کہاکہ قانون میں شادی سے پہلے دلہا کے خون کا ٹیسٹ لازمی شامل ہونا چاہئے،دلہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلہن کا بھی ٹیسٹ ہونا چاہئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہونا چاہئے
پڑھیں:
حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی
وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی۔
حکومت نے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹو کو دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی سے بات کرلیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔
اُن کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اہم معاملہ ہے، اس پر جتنی گفتگو ہو اچھی بات ہے۔
ایک سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کی شکایت کسی حد تک درست ہے، ضرورت ہے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔