ادویہ سازی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 159.32 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ادویہ سازی کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 159.32 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 15.3 ار ب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2024 میں ادویہ سازی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ادویہ سازی برا مدات
پڑھیں:
اپریل میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
روز نامہ جنگ نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ترسیلاتِ زر، برآمدات، درآمدات، محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی خسارے اور مہنگائی میں کمی جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 1 سے 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔فروری میں چینی، ڈیری اور ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان اشیا کی مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی۔جولائی سے فروری تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.78 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔
فروری میں بیرونی سرمایہ کاری میں 67.5 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ ترسیلاتِ زر میں جولائی تا فروری 32.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔برآمدات میں رواں مالی سال 7.2 فیصد اور درآمدات میں 11.4 فیصد کا اضافہ ہوا، کرنٹ اکاونٹ خسارہ سر پلس اور روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کارگرفتار
مزید :