روم، پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر سفارتخانے کے میں پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کے سفیر پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستان کے سفیر علی جاوید نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی منصفانہ اور قانونی جد و جہد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طویل ترین قراردادوں پر عمل درآمد کرائے، سفیر نے کشمیر کاز اور مسئلہ فلسطین کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے سفیر نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی تقریب اٹلی کے سفیر نے
پڑھیں:
پاکستان مشن نیویارک کی جانب سےسابق پاکستانی سفیر منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب
سٹی 42: پاکستان مشن نیویارک کی جانب سے منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے آج منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا, اس موقع پر نامزد مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد بھی موجود تھے,قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی، نائب مستقل مندوب عثمان جدون، مشن حکام, عملہ ارکین نے بھی شرکت کی, اپنے خطاب میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کو خراجِ تحسین پیش کیا, عاصم افتخار احمد نے منیر اکرم کی پاکستان کے لیے کئی دہائیوں پر محیط سفارتی خدمات کو سراہا,عاصم افتخار احمد نے کہا منیر اکرم کی شاندار خدمات کا ورثہ آنے والے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا,
قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق منیر اکرم نے اپنی طویل سفارتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے "طویل، پُرمشقت، مگر بے حد ثمر آور" قرار دیا,انہوں نے پاکستانی خارجہ سروس کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو وہ ایک پیچیدہ عالمی ماحول میں ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ادا کر رہی ہے,انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مفید مشورے دیے,اس موقع پر ایک خصوصی دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی،ویڈیو میں مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستان مشن کے افسران کے تاثرات شامل تھے،
23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان