2025-04-19@02:36:17 GMT
تلاش کی گنتی: 1902

«تنقید کرتے»:

(نئی خبر)
    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقاتیں نہ کرانے والا سپرنٹنڈنٹ جیل عدالتی احکامات پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک رہا ہے۔  انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ عدالتوں کیلیے لمحہ فکر یہ ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پرعملدرآمد کیسے کراسکتے ہیں انھیں آئی جی جیل خانہ جات کو برطرف کرنا چاہیے کیونکہ توہین عدالت باربارہورہی ہے، ہم دھرنے دیں گے یا ریلیاں نکالیں گے تو انھیں تکلیف ہوگی، پرامن احتجاج اور عدالتوں میں لڑتے رہیں گے۔  ماہرمعیشت ہارون شریف نے کہاکہ ٹرمپ کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا،اسے بحال کرتے کرتے بہت عرصہ لگے گا،...
    چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہولی ووڈ فلموں کی درآمد پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ چین نے امریکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہولی ووڈ فلموں کی درآمد کو محدود کر دیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر لگائے گئے نئے محصولات کا براہ راست ردعمل ہے۔ دوسری طرف یورپی رہنماؤں نے مزید بات چیت کے لیے گنجائش تلاش کرتے ہوئے اپنے جوابی محصولات میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ ہولی ووڈ فلم امپورٹس اس حوالے سے چین...
    پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپیئن جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل عدنان نے پاکستان کے لیے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا کراچی میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ پاکستانکے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التور کو 2-3 سے شکست دی۔ مزید پڑھیے: پاکستان اسکواش کے میدان پر پھر چھا گیا، ماہ نور علی اور سہیل عدنان نے اسکاٹش جونیئر اوپن جیت لی 5 سیٹ پر مشتمل فائنل میں ابتدائی دونوں گیمز مصر کے کریم التور نے جیتے تاہم پاکستان کے نور زمان نے 0-2 کے خسارے کے بعد بہترین کم بیک کرتے ہوئے اگلے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سبینا فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، لڑکوں نے مختلف پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ سبینا فاروق نے کہا کہ چوڑیاں اتارتے وقت ایک چوڑی لگ گئی اور تھوڑا سا خون نکلا تو اسٹوری شیئر کی جس پر آدھے پاکستان کی جان نکل گئئی اور لڑکیوں نے پیغامات بھیجنا شروع کردیے کہ پٹی کردیں، اسپتال لے جانے کے لیے گھر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی حرکتوں اور میسجز کی وجہ سے ان جیسی دوسری اداکارائیں کسی سے تعلقات اور محبت نہیں کرپارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ لڑکے ایسے پیغامات نہ بھیجیں اور کوئی...
    گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور بہت سے لوگ نئے ایئر کنڈیشنر خریدنے کی تیاری کر رہے ہوں گے۔ ایئر کنڈیشنر خریدنے سے پہلے کئی چیزوں پر غور کرنا ضروری ہوتا ہے، جن میں سے ایک اہم چیز “ٹنیج” ہے۔ آپ نے کا لفظ کئی بار سنا ہوگا اور بہت سے لوگ غلطی سے سمجھتے ہیں کہ یہ اے سی کے وزن کو ظاہر کرتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ یہ اصطلاح کچھ اور ہی معنی رکھتی ہے جو خریداری کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جب آپ ایئر کنڈیشنر خریدنے جاتے ہیں تو اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ “آپ کو کتنے ٹن کا اے سی چاہیے؟” مثلاً ایک ٹن،...
       اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔  فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ غزہ اور فلسطین پر قیامت بیت رہی ہے اور امریکا اسرائیل کی سفاکیت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے جب کہ اہل اسلام کی قیادت مردہ پن کا شکار ہے ۔  شرکا نے کہا کہ 60 سے 65 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ امریکی ایما پر اسرائیلی حملہ آور ہیں ، جہاں صحافیوں اور ڈاکٹروں کا بھی قتل کیا جارہا ہے...
    اسلام آباد:قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ غزہ اور فلسطین پر قیامت بیت رہی ہے اور  امریکا اسرائیل کی سفاکیت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے  جب کہ اہل اسلام کی قیادت مردہ پن کا شکار ہے ۔شرکا نے کہا کہ 60 سے 65 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ امریکی ایما پر اسرائیلی حملہ آور ہیں . جہاں صحافیوں اور ڈاکٹروں کا بھی قتل کیا جارہا ہے ۔ مقامی...
    سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ااسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔ سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا...
    گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
    انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ  مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا...
    کراچی: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کے باوجود کھانے پینے خصوصاً صبح ناشتے میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو سکی۔ کم آمدنی والے ایک چھوٹے خاندان کو روزانہ ناشتہ خریدنے کے لیے 500 روپے درکار ہوتے ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں کمی کے اثرات منافع خوروں کے باعث عوام تک منتقل نہیں ہو پا رہے، جس کی ایک بڑی وجہ حکومتی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے والے نظام کا غیر فعال ہونا ہے۔ ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا حکومتی دعویٰ زمینی حقائق کی نفی کرتا ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے حکومت کو سوشل سیکیورٹی...
    جیسے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کی، شہریوں کی نظریں ٹھنڈک بخش مشروبات کی تلاش میں گھومنے لگیں۔ ایسے میں روایتی ’سردائی شربت‘ ایک بار پھر سرفہرست  ہے۔ بازاروں، چوراہوں اور سڑک کنارے لگے سردائی کے اسٹالز پر رش غیر معمولی ہے، جہاں لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ایک گلاس ٹھنڈی جھاگ دار سردائی سے گرمی کو مات دینے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سردائی شربت عام طور پر دودھ، بادام، خشخاش، کھوپرا اور چینی سے تیار کیی جاتی ہے۔ اس کی خاص خوشبو اور شاندار ذائقہ اسے دیگر مشروبات سے منفرد بناتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں سردائی نہ صرف پیاس بجھاتی ہے بلکہ جسم کو فوری توانائی بھی...
    لاہور‘ سندر (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے، بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لیے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کی قیادت خود کریں...
    عالمی خبر رایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق کہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے عرب لیگ کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر میکرون ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے قاہرہ میں اپنے ہم منصب مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر میکرون نے اپنی گفتگو میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کے فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون...
    لاہور: ایکسپریس میڈیا گروپ کے بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی کوشش کرتے رہے ہیں جبکہ ان کے جیالے ،متوالے پراپیگنڈا کرتے رہے خان ڈٹا ہوا ہے اور مان نہیں رہا۔  انھوں نے ’’اسٹیٹ کرافٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اپنی جماعت میں خود دراڑیں ڈالیں، ہابرڈ نظام کو سب سے پہلے یوسف رضاگیلانی نے چیلنج کیا۔ تجزیہ کار عامر ضیاء نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نہیں چھپایا، کوئی بھی معاملات اسٹیبلشمینٹ سے ہی طے ہوں گے وہ ہابرڈ نظام سے خوش تھے تاہم مسئلہ تب پیدا ہوا جب انھیں ہٹایا گیا۔  نوازشریف ایک جلسہ کرکے بیٹھ گئے تھے کہ ایک خاص...
    لاہور:  ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف باربار اعتراف کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی بدولت ملکی معاملات اچھے ہورہے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ یہ سب کرلیتے.  انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ کوئی وزیراعظم کھلے دل سے کہہ رہا ہے یہ سب کچھ ادھر سے ہورہا ہے ورنہ ہم توصرف اعلان ہی کرتے ہیں.  بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ ابتری بہتری کی طرف جانا شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے اسے انگیج کیا جاناچاہیے، وزیراعظم ،صوبوں کوبھی ساتھ ملائیں، اچھی خبریں ارہی ہیں مگر عام ادمی تک ثمرات پہنچنے...
    لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کوٹ عبدالملک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ تصویر میں ملزم کو فیصل ٹاؤن فلیٹس سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نبیل سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، 3 صوبوں میں قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے، ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہے، ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہے، 3 صوبوں میں...
    انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ جمعہ سے شروع ہونے والے 10 ویں ایڈیشن میں  بہترین کارکردگی دکھائیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔ ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشن سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں منعقد ہورہے ہیں لیکن مجھے پاکستان لیگ میں شرکت کرکے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی فاتح  ٹیم کے رکن ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 10 میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔
    اپنے پیغام میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ آپ قرضے اتارنے کی بات کرتے ہیں، ہم حقوق کے استرداد کی بات کرتے ہیں۔ آپ وسائل نکالنے کی بات کرتے ہیں، ہم وسائل پر اختیار کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہمیں وہی حق ملے گا جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہے؟ کیا ہماری زمینوں سے نکلنے والی دولت، ہمیں تعلیم، صحت، روزگار، اور خودمختاری دے گی؟ یا ہمیں صرف نعرے، وعدے، اور استحصال ہی ملے گا؟ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے، وزیر اعظم، ریاستی ادارے اور گلگت بلتستان کے عوام کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے پہاڑ صرف پتھر نہیں، یہ...
    مختلف عوامی اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان کے عوام احتجاج کر رہے ہیں کہ مقامی عوام اور قبائل کو انکی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ مگر کوئی عوام کی فریاد سننے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 6 اضلاع میں 52,000 ایکڑ زمین با اثر ادارے کے زیر انتظام کمپنی کو دی ہے۔ نیا کینال پروجیکٹ بھی انہی با اثر لوگوں کی زمینوں کو فائدہ دینے کے لئے ہے۔ سندھ کے دریاؤں کا پانی روک کر مخصوص زمینیں آباد کی جا رہی ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں پہاڑوں اور معدنیات سے بھرپور علاقوں پر...
    پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں طالبعلم کے نقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف و خطر نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ صحافی محمد فہیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم کرے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج براہ راست کنٹرول روم میں دکھائی جا رہی ہے جس میں میٹرک امتحان میں شریک بچہ نقل کررہا ہے اور کنٹرول روم میں بیٹھے تمام افراد بشمول کمشنر پشاور ( قائم مقام بورڈ چیئرمین) بھی صرف خانہ پوری کرتے ہوئے اسکرین کو دیکھ رہے ہیں۔ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم...
    پراپرٹی تنازع پر سابقہ بیوی کا قتل، مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)عدالت نے پراپرٹی تنازع پر امریکی شہریت یافتہ سابقہ بیوی کے قتل کے جرم میں شوہر کو مرتے دم تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھنے کا حکم جاری کردیا۔اربوں روپے کی پراپرٹی کے تنازع پر امریکی خاتون کے اغوا اور قتل کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، جس میں عدالت نے مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت، 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے اغوا کے جرم میں 10سال قید، 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ اسی طرح کیس کے شواہد مٹانے کے جرم میں7سال قید اور...
    یاسر حسین کا تھیٹر پلے منکی بزنس شدید تنقید کی زد میں ہے، ڈرامے میں بالی ووڈ گانوں پر پرفارمنس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور مصنف یاسر حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ Monkey Business جو ان دنوں آرٹس کونسل کراچی میں 5 اپریل سے 20 اپریل تک پیش کیا جا رہا ہے، مختلف حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں یاسر حسین اور عمر عالم شامل ہیں، پہلے شو میں شوبز کے کئی ستارے موجود تھے جن میں اقراء عزیز، صبور علی، علی انصاری، اعجاز اسلم، فیصل قریشی...
    پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالبعلم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ میٹرک امتحانات میں طالب علم کے نقل کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ امتحانی ہال سے متعلق ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف وخطر نقل کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالب علم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کنٹرول روم میں چیئرمین بورڈ ریاض محسود امتحانی ہالوں کامعائنہ کررہے تھے، اس دوران ضلع خیبر درنگ باڑہ سکول کے امتحانی ہال میں طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ چیئرمین بورڈ ریاض محسود نے امتحانی ہال میں نقل کرنیوالے طالبعلم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری تعلیمی بورڈ مہدی جان کی جانب سے امتحانی عملے کو آخری...
    — فائل فوٹو  پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار238 غیر ملکی طورخم بارڈر کے راستے واپس افغانستان گئے۔ طورخم سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاءپاکستان میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، طورخم سرحد کے راستے سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء ہوا ہے۔ امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک 15 ہزار609 غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے گرفتار 1384 غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو طورخم منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر 2023ء سے...
    ---فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں رشتے سے انکار کرنا لڑکی کا جرم بن گیا۔ سکھر: سیاہ کاری کا الزام، ماموں کی فائرنگ سے بھانجی اور آشنا قتلسکھر میں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا۔ ڈی جی خان کے علاقے شاکر ٹاؤن میں لڑکے نے رشتے سے انکار پر ماموں کی بیٹی کو قتل کر دیا۔واقعے میں بیچ بچاؤ کرانے پر لڑکی کے دادا بھی زخمی ہو گئے۔ڈی جی خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    اسلام ٹائمز: قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کرینگے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوس ناک ہے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت "اسٹینڈ وِد فلسطین" کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، احتجاجی مظاہرے میں میں اساتذہ، طلباء اور اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے چیئرمین بیرسٹر گوہر پر تنقید کرتے ہوئے ان پر اسٹیبلشمنٹ کا اطاعت گزار ہونے کا الزام لگا دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ خان کے بغیر بھائی کے ساتھ ملاقات سے انکار کرکے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کاش پارٹی کے ذمہ داران بھی ایسا کردار رکھتے، آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی، جس کا افسوس ہے۔ واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ جو اس وقت آئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹور میں خریداری دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کے مداح ان سے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اصرار کرتے ہیں جس پر وہ انکار کر دیتےہیں۔ ویڈیو بنانے والے صارف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں کم از کم آپ کو ان کی باتوں کا جواب دینا چاہیے لیکن وہ بغیر کچھ کہے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میں بہت غرور ہے جس...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی عملی مدد کے لئے کردار ادا کریں یہ وقت اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کا ہے، پاک فوج کو غزہ بھیجا جائے، او آئی سی اور عرب لیگ مسلم نمائندگی کا حق کھوچکی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر مولانا عاشق علی قادری نے سابق صدر جے یو پی ملتان علامہ عرفان قادری، وزیر احمد نورانی، محمد عابد حسین کے ہمراہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمران زبانی جمع سے ہٹ کر فلسطین کی عملی مدد...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے منگل کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملات پر مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے اقدامات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے۔ اگر امریکہ واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تو اسے مساوات، احترام اور باہمی فائدے کا رویہ اپنانا چاہیے۔ اگر امریکہ دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیرف جنگ اور تجارتی جنگ پر اصرار کرتا ہے، تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر چین 34فیصد انتقامی ٹیرف ختم نہیں کرتا، تو امریکا چین پر اضافی 50فیصد ٹیرف عائد کرےگا۔...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔...
    اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔  بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔ 36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے پانچ قیدیوں سے انٹرویو کیے جنھیں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بغیر مقدمہ گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر برائے آئی ڈی شزا فاطمہ کے مشترکہ تعاون سے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کی خدمات اور ادویات کو عوام کی دہلیز تک لانے کے عزم کا خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی محدود دستیابی کے پیش نظرٹیلی میڈیسن ایک ناگزیر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مریض کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ...
    میر تقی میر کی لُغت مُستعار لی جائے تو عدل کی کارگۂِ شیشہ گری کا کام بے حد نازُک ہے۔ اتنا نازُک کہ سانس بھی آہستہ لی جائے۔ یہ تلوار کی دھار سے تیز اور بال سے باریک پُل صراط پر سنبھل سنبھل کر پائوں دھرنے اور توازن برقرار رکھنے کا فن ہے جس کے لئے جسمانی تربیّت یا اعضاء کی مخصوص ساخت کی نہیں، صرف اُس حلف کو اپنے ایمان ویقین کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے جو اعلیٰ عدلیہ کا ہر جج، مسندِ عدل پر بیٹھنے سے پہلے اُٹھاتاہے۔ اِس مقدس حلف کا ایک جُملہ ہے__’’ میں ہر حالت میں، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بلاخوف و رعایت اور بلارغبت وعناد، قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔‘‘...
    -----فائل فوٹو پاکستان میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، طورخم سرحد کے راستے سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء ہوا ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا طورخم سرحد کے راستے انخلاء یکم اپریل سے جاری ہے، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے سے بھیجاجاتا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 2242 غیر قانونی مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طور پر لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، جہاں قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے بھیجا گیا۔ ملک بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن کا آغازغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہو گیا،...
    اسلام ٹائمز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی قوم، اسکے قائدین اور فوج اسوقت تک دفاعی کارروائیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے، جب تک کہ غزہ پر جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس علاقے کا ظالمانہ محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی قوم، اسکے قائدین اور فوج اس وقت تک دفاعی کارروائیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے...
    ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران کا خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی...
    لباس ہماری بنیادی ضرورت ہی نہیں، ہمارے قلب اور وجود پر بھی اپنے اثرات مرتب کرتا ہے، یہ ہمارے رکھ رکھاؤ کی خبر دیتا ہے، ہماری شخصیت کا آئینہ دار اور ہماری ثقافت کا عکاس ہوتا ہے۔ یہ کپڑے ہمارے مزاج  اور ذوق کے ساتھ ساتھ موسم کے اتار چڑھاؤ کی خبر بھی بہ خوبی دے رہے  ہوتے ہیں۔ جیسے سرد موسم سے بچاؤ کے لیے گرم لباس زیب تن کیے جاتے ہیں۔ ایسے ہی موسم گرما ٹھنڈے اور لان کے دیدہ زیب کپڑوں کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ سورج کی بڑھتی ہوئی تمازت کے ساتھ ہی خواتین ٹھنڈے اور ہلکے پھلکے لباس زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں، جو انھیں نہ صرف چلچلاتی دھوپ میں آرام پہنچاتے ہیں،...
    کہتے ہیں کہ بچپن سے جو بات دل میں بیٹھ جائے وہ تاعمر برقرار رہتی ہے، اس لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اوائل عمری ہی سے بچوں کے اچھے برے کے معیار کو بلند رکھیں۔ اکثر بچوں کے درمیان کسی نہ کسی بات پر جھگڑا یا تنازع بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ کبھی مسابقت اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا جذبہ مسائل بنا دیتا ہے۔ ایسے میں بچوں کو والدین اور اساتذہ کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کل کے بچوں میں عدم برداشت کا رویہ بھی بڑھ گیا ہے، وہ جب ایک دوسرے کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتے، تو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں، پھر وہ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں، ان میں عقل...
    وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، لیکن اگر ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مسائل خود پیدا کیے، حکومت نے نہیں۔ وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے گھر کے چراغ "سوشل میڈیا" سے آگ لگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی...
    جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ آج فلسطین کے لوگ استعماری طاقتوں کے سامنے اپنی بقا، وقار اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل جس نے اب قانونی حیثیت حاصل کر لی ہے، مذہبی امتیاز اور جانبداریت پر مبنی ہے، اسے اقلیتی حقوق کے لئے ایک سیاہ باب کے طور پر جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملک میں مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، مودی حکومت نے وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کرکے اس...
    چئیرمین نیپرا سرکار سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق چئیرمین نیپرا اور ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ممبران کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، مجموعی طور پر 4 ممبران ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چیئرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی۔دستاویز میں...
    قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کرینگے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوس ناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت "اسٹینڈ وِد فلسطین" کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے، غزہ کیلئے جو ہو سکا، وہ کریں گے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں...
    اسلام آباد: سینئر قانون دان نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔ حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عمران خان کو آج بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سب کے باوجود جو سچ اور حق ہے میں وہ بولتا ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔ نعیم بخاری کے مطابق عمران خان کی توہم پرستی کا یہ عالم تھا کہ وہ دن، راستے اور حتی کہ کپڑوں کے بارے میں رائے دیتے اور انہیں اچھا یا برا مانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک )عمران خان کی جانب سے ڈیل کی ٹھوس کوشش کا عمل ایک بار پھر عین وقت پر پٹری سے اتر گیا ہے۔ اس بار بانی پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی پر معافی سمیت وہ تمام شرائط تسلیم کرلی تھیں، جو کامیاب ڈیل کا لازمی جز وہیں لیکن بات بنتے بنتے بگڑ گئی۔ نجی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے پونے دو برس کے دوران جب سے عمران خان جیل گئے ہیں، ہر تیسرے روز ان کے باہر آنے اور پس پردہ ڈیل کا چرچا ہوتا ہے۔ خاص طور پر پی ٹی آئی کے ہمدرد یو ٹیوبرز میں سے تو بہت سے کئی بار باقاعدہ ہیلی کاپٹر تک اڈیالہ جیل پہنچا چکے ہیں، جس نے...
    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری...
    SWABI: ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ...
    سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لیں۔  بشری بی بی نے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہوں۔ اپنی درخواست میں بشری بی بی نے کہا کہ بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے  درخواست پر کان نہیں دھرے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بشری بی بی کے شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسی جیل میں بہتر سہولیات...
    لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے  ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔  اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں،...
    گزشتہ چند برسوں سے لکی مروت اور ملحقہ علاقوں میں عید کے موقع پر نوجوانوں کی ایک نئی اور حیران کن روایت سامنے آ رہی ہے۔ مقامی طور پر چلنے والی کھلی پک اپ یا سوزوکی گاڑیوں میں نوجوان رنگین کپڑے پہنے، چادریں اوڑھے، پھولوں کے ہار گلے میں ڈالے، سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر ناچتے، تھرکتے اور مختلف قسم کی حرکات کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ مناظر موبائل فونز پر ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل کیے جاتے ہیں۔ ان وڈیوز کو دیکھ کر کئی لوگ تفریح حاصل کرتے ہیں، بعض ہنستے ہیں، جب کہ کچھ شدید تنقید اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں جو...
    ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔خیبر پختون خوا کے محکمۂ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کے راستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جبکہ یکم اپریل سے اب تک 1 ہزار 355 تارکینِ وطن کو بھیجا جا چکا ہے۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد رفیوجی کیمپ منتقلاسلام آباد حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان... پنجاب میں اتوار کو 1 ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبر پختون خوا روانہ کیا گیا۔دوسری جانب آج 1 ہزار 47 افغان مہاجرین کو طورخم سے افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
    پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
    وجیہہ شکل وصورت، درازقد اورسرخ وسفید رنگت کے حامل نامور اداکار و ڈائریکٹرآصف خان ہماری فلمی صنعت کے سنہری دورکے معروف ہیرو اورولن ہیں۔ انہوں نے اردو، پشتو اورپنجابی فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ ان کو دیکھتے ہی ان پرہالی وڈکی فلموں کے ہیرو کاگمان ہوتا ہے ، اس لیے فلم بین ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی وجیہہ شخصیت کوبھی بہت پسند کرتے ہیں، ان کے کریڈٹ پر تقریباً بارہ سو فلمیں ہیں جن میں زیادہ ترسپر ہٹ اورہٹ ہوئیں۔ آصف خان کا بنیادی تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے خوبصورت گاؤں بدرشی سے ہے۔ ان کی تاریخ پیدائش1947ہے لیکن وہ ایک عرصے سے لاہور میں رہائش پذیر ہیں، ان سے پچھلے دنوں ملاقات ہوئی...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ملک میں پانی کی تقسیم، خیبرپختونخوا میں امن و امان اور مختلف سیاسی معاملات پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پانی کی تقسیم کے طریقہ کار کو ازسرنو منظم کرنے کی ضرورت ہے، بھارت والا حصہ آباد ہو چکا، وہ سبز ہو رہا ہے جبکہ یہاں سیلاب کے دنوں میں قیمتی پانی ضائع ہو جاتا ہے، ہمیں اسے بہتر طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو جلسے میں کھڑے ہوکر پانی جیسے اہم مسئلے پر سیاست نہ کریں، اس پر سنجیدہ اور تکنیکی سطح پر بات...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیمی بورڈ جامشورو منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما راشد خان نے کہا کہ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم نے یہ تجویز پیش کی جو اسکا مینڈیٹ نہیں۔ عبدالعلیم خانزادہ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی منتقلی کی تجویز کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے اب تک ایک ارب روپے بورڈز کی جانب واجب الادا ہیں۔ حماد رضوان نے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ہم طلبہ اور والدین کیساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی  طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی  کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا۔اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کئے، وزیر اعظم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔ اپنے حلقہ این اے127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ A post common by Salman Khan (@beingsalmankhan) ان کی ورزش میں وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس، کارڈیو اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں۔ وہ بھاری وزن اٹھانے کے...
    خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لئے روانہ کر دیا۔اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی...
    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کو گزشتہ ایک سال کے دوران پے در پے طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں جدید لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے، اور کئی پائلٹ زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔  ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت، غیر پیشہ ورانہ رویوں اور تکنیکی خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2024 سے اپریل 2025 تک بھارتی فضائیہ کے درجن سے زائد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جن میں ہاک ایم کے-132، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ، اپاچی ہیلی کاپٹر، سخوئی، مگ 21، مگ 29، اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر، میراج 2000، جگوار اور اے این 32 شامل ہیں۔ ہر حادثے کے بعد تکنیکی خرابی کو ذمہ دار قرار...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے...
     پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی بول پڑے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن یہ وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کے بجائے امن و امان کی بحالی پر توجہ دیں۔پی ٹی آئی عاطف خان نے پارٹی...
    پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ جیسے مسلح گروہوں کو جدید ہتھیاروں کے خفیہ بہاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے اندر مہلک حملے کرنے کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیرالیون کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشتگرد مسلح گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیار کالعدم ٹی...
    10 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد تنظیم دولتِ اسلامیہ یا داعش کو عراق اور شام میں تو دبا دیا گیا لیکن اُس کی شاخیں افغانستان اور افریقہ کے اندر کُھل چُکی ہیں اور ہمیں افغانستان کے جانب سے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 24 جون کو سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کُن اقدام کی ضرورت ہے۔ اِس سال کے آغاز میں 4 جنوری کو پہلا دہشتگردی کا واقعہ تربت میں پیش آیا جس میں ایک سپاہی...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ  ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
    جولیان مینٹل امریکا کا فائیو اسٹار وکیل تھا‘ وہ ہارورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھا‘ نیویارک میں ایک بڑی لاء فرم کا مالک تھا‘ اس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذہین ترین قانونی ماہرین تھے‘ وہ فیس بھی کروڑوں میں وصول کرتا تھا لہٰذا وہ امراء کا وکیل کہلاتا تھا۔ اس کے بارے میں مشہور تھا‘ وہ جس کیس پر ہاتھ ڈال دیتا تھا‘ وہ اس کو جیت کر ہی رہتا تھا‘ امریکا کی بڑی کمپنیاں اور امیر ترین لوگ اس کے کلائنٹ تھے‘ لوگ اس کی میز پر بلینک چیک چھوڑجاتے تھے‘ وہ خود بھی رئیس شخص تھا‘ لاطینی امریکا میں ذاتی جزیرے کا مالک تھا‘ ذاتی جیٹ جہاز تھا‘ نیویارک کے مہنگے ترین علاقے میں مہنگے فلیٹ...
    عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور  شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت...
    میدانی دورے کے دوران ملکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کا بنیادی ترین دشمن اسرائیل ہے جو ملکی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کیخلاف مسلسل جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے! اسلام ٹائمز۔ دوسری بارڈر رجمنٹ کی کمانڈ کے ساتھ لبنانی علاقے قاع میں واقع "قزحیا بیطار" اور "المشرفہ" نامی عسکری مراکز اور شام کے ساتھ واقع سرحد پر ہرمل کے علاقے میں 9ویں انفنٹری بریگیڈ سے وابستہ یونٹوں میں سے اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران، لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے ملکی حفاظت میں لبنانی فوج کے کردار کو برقرار رکھنے اور اس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ملکی سرحدوں پر اپنی ذمہ داری کے دائرے میں فوج...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور ان کا...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سلیمان خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ اپنایا جائے۔ ریاست ماں کا کردار ادا کرے، حکومت ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلیمان خان خلجی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اعتماد میں لیکر بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ جلد ہی بلوچستان کے مسائل پر تمام قبائل کی کانفرنس بلائی جائے گی۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جے ڈبلیو پی کے...
    بجلی قیمتوں میںریلیف عارضی، وزیر توانائی کا ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھا کے مطابق نرخ متعین کرے گی، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم تمام آزاد پاور...
    اونچ نیچ آفتاب احمد خانزادہ سوال زندہ ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ،ایک سوال جس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہے کہ آخر پاکستان کے عوام ملک کے سیاسی ، سماجی ، معاشرتی کے ساتھ ساتھ اپنے تمام معاملات سے اتنے لا تعلق کیوں ہوتے جارہے ہیں ؟ماتمی جلوسوں کے علاوہ ان کی آوازیں کیوں سنائی نہیں دیتی ہیں؟ یہ بیس کروڑ انسان بے آواز کیوں ہوگئے ہیں؟ یہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت کیوں نہیں دیتے ہیں؟ آخر ایسا اور کونسا ظلم اور ستم ان پر ہوگا کہ جب ان کی آواز یں لوٹ آئیں گی۔ خلیل جبران نے کہا تھا ” قابل رحم ہے وہ قوم جس کی آواز ماتمی جلوس کے سواکبھی سنائی نہ...
    پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند...
    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹ گرفتار کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا جس میں سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی ہے۔ ان...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ  مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئیارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے، ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ سید ذاکر حسین کی اپیل میں موقف...
    دنیا کے چار بڑے ٹیک ویژنری ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین نےسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ ان چاروں شخصیات کے وژن کے مطابق اب ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ رہے گا لیکن ایپل کے سی ای او ٹم کوک تاحال سمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کرسمارٹ فون کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ امپلانٹس صارفین کو صرف اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ انگلیوں کا استعمال...
    لاہور: سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اس واردات کے بعد موقع...
    50 سالہ شخص اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔ شادی کی سلور جوبلی کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا خوشی کا لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب شوہر ڈانس کرتے کرتے اسٹیج پر گر پڑا، اسے فوری طور  اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، اپنی بیوی اور دوست احباب کے ساتھ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ وہ رقص کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری قریبی اسپتال منتقل...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
    سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے پی سی بی پر طنز کرتے ہوئے مستقل کوچ کی تقرری کا مطالبہ کر دیا۔ ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اگر وہ چیئرمین بنے تو سب سے پہلے تین سال کے لیے مستقل کوچ مقرر کریں گے۔ سعود شکیل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں مورکل، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ پی سی بی کے انتظامی امور میں عدم استحکام پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے جبکہ میدان میں بھی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔...