مختلف شہروں سے گرفتار 1384 غیر ملکی طورخم منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار238 غیر ملکی طورخم بارڈر کے راستے واپس افغانستان گئے۔
پاکستان میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، طورخم سرحد کے راستے سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء ہوا ہے۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک 15 ہزار609 غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے گرفتار 1384 غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو طورخم منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک 4 لاکھ 69 ہزار 159 افراد پر مشتمل 70 ہزار 494 افغان خاندان طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقیم غیر ملکیوں
پڑھیں:
امریکہ میں رجسٹریشن کے بغیر مقیم غیر ملکیوں پر نیا عتاب،11 اپریل کی ڈیڈ لائن دیدی
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکہ میں 30 روز سے زائد قیام کرنے والے ایسے تمام غیرملکیوں کے خلاف ہفتے سے قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا۔
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے تمام غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانے سے متعلق دی گئی 11 اپریل کی ڈیڈ لائن کا فائدہ اٹھائیں۔دوسری صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔
قانون کے تحت ایسے ایلیئن یعنی غیرملکیوں کو مجرم تصور کیا جائے گا اور انہیں جرمانہ، سزائے قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکیں گی۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وہ خود امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واضح پیغام دے رہے ہیں
اگر آپ ابھی امریکا چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کو واپس امریکا آنے اور یہاں آزادی سے لطف اٹھانے اور امریکن ڈریم جینے کا موقع مل سکے گا۔کرسٹی نوئم نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام امیگریشن قوانین کا سختی سے اطلاق کرے گی اور اس بارے میں کوئی پک اینڈ چوز پالیسی نہیں اپنائی جائے گی۔
انتظامیہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ امریکا میں کون اس ملک او ر تمام امریکیوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے رہ رہا ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری سن 2025کو ایک ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے تھے جو امریکی عوام کو بیرونی حملے سے تحفظ دینے،
ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمہ کو امیگریشن نظام میں قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور احتساب کرنے سے متعلق تھے۔اس حکمنامے میں ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کا نفاذ یقینی بنانا بھی شامل تھا۔اس ایکٹ کے تحت کسی بھی درجے کے امتیاز کے بغیر تمام غیرملکی شہریوں پر اس بات کا اطلاق ہوگا کہ اگر وہ 11 اپریل سن 2025تک 30 روز یا اس سے زائد عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں تو یوایس سی آئی ایس کے ذریعے خود کو فوری رجسٹرڈ کرائیں۔
اگر وہ رجسٹریشن کرائے بغیر 11 اپریل کے بعد امریکا میں داخل ہورہے ہیں تو 30 روز کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔امریکا میں موجود ایسے بچے جن کی عمر 14 برس مکمل ہورہی ہے وہ دوبارہ رجسٹریشن کرائیں اور چودہویں سالگرہ کے 30 روز کے اندر اندر اپنے فنگرپرنٹس جمع کرائیں۔
اس شق کا اطلاق ان بچوں پر بھی ہوگا جو پہلے ہی خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں۔ 14 برس سے کم عمر کے بچوں کے والدین یا گارڈینز سے کہا گیا ہے کہ اگر بچے امریکا میں 30 روز یا اس سے زیادہ عرصے مقیم رہیں تو انہیں رجسٹرڈ کرایا جائے۔
رجسٹریشن کرانے والے افراد کو محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی رجسٹریشن کے ثبوت کی دستاویز جاری کرے گا۔یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ 18 برس اور اس سے زائد عمر کے تمام غیر امریکی شہری اس دستاویز کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔حکم عدولی کرنے والوں کو کہیں پناہ گاہ نہیں ملے گی کیونکہ قانون پر عمل درآمد محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجیع رہےگا۔
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی